زمیں کی پستی سے کوئی نکال دے مجھ کو

Aapus kii baat cheet aur shikwa shikayat
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 419
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

زمیں کی پستی سے کوئی نکال دے مجھ کو

Post by ismail ajaz »





صاحبان ایک بات تو بتائیے
آپ کے گهر میں بجلی سے چلنے والے تمام آلات موجود ہیں ریڈیو ٹی وی کمپیوٹر ریفریجریٹر غرض بجلی سے چلنے والی تمام ضروریاتِ زندگی اپنی اپنی حیثیت اور ضرورت کے بقدر دستیاب ہوں گی ، مگر لوڈ شیڈنگ نے ناک میں دم کر رکها ہے ، تمام چیزیں اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بہترین اور عالمی سطح پر تقابل و تصدیق کی حامل ہیں اور درست ہیں ، ایسے میں اگر میں ان سبهی احباب کا مذاق اڑاؤں انہیں ذلیل کروں جنکے گهروں میں بجلی نہیں ہے انہیں مورودِ الزام ٹهہراؤں کہ لو انہیں دیکهو جاہل لوگ ٹی وی چلانا نہیں آتا چلو اور کچه نہیں تو کم ازکم فریج ہی چلا لیں بے وقوف لوگ احمق گنوار لوگ
آپ سبهی بجلی کی افادیت اور ضرورت سے بخوبی واقف ہیں ، ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ کوئی شخص اس کی حقیقت اور اہمیت کا انکار کرے گا
مگر یہ بتائیے کیا میری یہ منطق جسے میں بیان کر رہا ہوں قابلِ قبول ہے مطلب جب بجلی ہی ناپید ہے تو کسی بهی چیز کا بغیر بجلی سے چلانا کس طرح ممکن ہے جب تک کہ کوئی دوسری سورس دستیاب نہ ہو
آپ کو نہیں لگتا کہ میرا ذہنی توازن درست نہیں ہے میں بلاوجہ کی ضد کر رہا ہوں بهلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سارے علاقے میں لوڈ شیڈنگ ہو کوئی دوسرا ذریعہ نہ ہو اور گهر کی تمام چیزیں اپنے اپنے مقام پر اپنا اپنا کردار ادا کریں اپنا اپنا کام درست طریقے سے سر انجام دیں
آپ سب مجهے میرے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دیں گے کہ بهائی بجلی سےچلنے والی اشیاﺀ کے لیے بجلی کا ہونا بے حد ضروری ہے بجلی کے بغیر یہ تمام چیزیں ناکارہ ہیں
توجہ چاہوں گا معاشرے میں جتنے بهی شعبے ہیں انسان کے مرہونِ منّت ہیں گویا ان تمام شعبوں کا اپنے اپنے مقام پر درست چلنا انسانیت سے جڑا ہے اگر انسانیت کی لوڈ شیڈنگ ہو تو کیا ان شعبوں کو درست طور پر چلایا جاسکتا ہے ؟
اگر نہیں تو پهر خود ہی فیصلہ کیجیے اور بتائیے معاشرے کی خرابیاں اور برائیاں گنوانے والے لوگوں کا تمسخر اڑانے والے اور طرح طرح کی باتیں بنانے والے دماغی خرابی کا شکار ہیں یا کہ نہیں ؟؟؟؟؟
اڑان بھر کے میں خود آسمان چھُو لوں گا
زمیں کی پستی سے کوئی نکال دے مجھ کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیال
Attachments
زمیں کی پستی سے کوئی نکال دے مجھ کو.jpg
زمیں کی پستی سے کوئی نکال دے مجھ کو.jpg (164.74 KiB) Viewed 1095 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply