نفرتیں آگ لگا دیتی ہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

نفرتیں آگ لگا دیتی ہیں

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک چار سال پرانا کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوازیے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومیں جب خود کو بُھلا دیتی ہیں
نفرتیں آگ لگا دیتی ہیں

خود میں محصور ہوئی دیواریں
خود کو خود سے ہی گرا دیتی ہیں

گھر میں آسیب جو گھس جاتا ہے
رونقیں خود کو مٹا دیتی ہیں

لاکھ تم خود کو چھپاؤ یارو
خصلتیں گھر کا پتہ دیتی ہیں

آدمی سوچ سے پکڑا جائے
قربتیں عیب دکھا دیتی ہیں

آرزؤں کا جنازہ رکھ کر
حسرتیں دل کو سزا دیتی ہیں

تم بَھلے ہم کو ستاتے جاؤ
چاہتیں تم کو دعا دیتی ہیں

آدمی دل سے اتر جاتا ہے
لغزشیں دوری بڑھا دیتی ہیں

آج نخوَت کی صدا پر قومیں
جگ میں عفریتی ہَوا دیتی ہیں

اب غرض اور ضرورت کو لیے
یاریاں خوب دغا دیتی ہیں

تم خیالؔ ان سے تعلّق رکّھو
الفتیں تم کو صدا دیتی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبِ نظر
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
نفرتیں آگ لگا دیتی ہیں.jpg
نفرتیں آگ لگا دیتی ہیں.jpg (101.12 KiB) Viewed 96 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply