بے خبر رہتے ہیں اپنے آپ سے
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 419
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
بے خبر رہتے ہیں اپنے آپ سے
قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک تازہ کلام کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا
عرض ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درد ہم سہتے ہیں اپنے آپ سے
جب خفا رہتے ہیں اپنے آپ سے
آپ کو لگتی بری ہر بات ہے
ہم مگر کہتے ہیں اپنے آپ سے
ہر کسی کی ہم کو رہتی ہے خبر
بے خبر رہتے ہیں اپنے آپ سے
ٹوٹے دل کی کیوں صدا آتی نہیں
اشک کیوں بہتے اپنے آپ سے
گرتی ہے خود کی انا کی جب فصیل
خود میں ہم ڈھہتےہیں اپنے آپ سے
ایسی تنہائی کی عادت ہو گئی
ہم الگ رہتے ہیں اپنے آپ سے
دردِ دل لیتا ہے جب انگڑائیاں
مرحبا کہتے ہیں اپنے آپ سے
آپ کی ہم پر عنایت ہے خیالؔ
ہر ستم سہتے ہیں اپنے آپ سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- بے خبر رہتے ہیں اپنے آپ سے.jpg (116.45 KiB) Viewed 160 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)