باتوں سے آپ کی ہرے پھر زخم ہو گئے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

باتوں سے آپ کی ہرے پھر زخم ہو گئے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا

عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب درد دل سے اٹھ کے سُوئے چشم ہو گئے
افشا سبھی پہ حال رزم و بزم ہو گئے

کیسے بدل دیا ہے یہ معیارِ زندگی
الفت خلوص پیار سبھی رسم ہو گئے

حاسد خود اپنی آگ میں جلتے ہیں صبح و شام
جل جل کے کتنے لوگ یونہی بھسم ہو گئے

بغض و عناد دل میں لیے جی رہے ہیں لوگ
کرتے تھے درگزر کبھی سب ختم ہو گئے

علم و ادب پہ چھایا ہے یوں ہر طرف زوال
جب شکوہ سنج روح و رواں بزم ہو گئے

ہم زندگی کی دوڑ میں آگے نہ جا سکے
اتنا ہوا کہ دوڑ میں پُرعزم ہو گئے

جب زندگی نے ہم سے کیا ناروا سلوک
اشعار بن کے خود میں کہیں نظم ہو گئے

جو زخم آپ نے دیے وہ بھر نہ پائیں گے
باتوں سے آپ کی ہرے پھر زخم ہو گئے

کچھ تو خیالؔ کیجیے تھوڑی سے شرم ورم
سب کہہ رہے ہیں آپ تو بے شرم ہو گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


Attachments
ہم زندگی کی دوڑ میں آگے نہ جا سکے.jpg
ہم زندگی کی دوڑ میں آگے نہ جا سکے.jpg (239.3 KiB) Viewed 206 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply