Page 1 of 1

Khiraaj-e-TaHseen for Tanwir Phool by Dr.Ahmad Ali Barqi Azami

Posted: Tue Oct 18, 2022 1:04 am
by Tanwir Phool
:bismillah:
Nazr-e-TanwirPhool-BarqiSb.png
Nazr-e-TanwirPhool-BarqiSb.png (137.38 KiB) Viewed 229 times



نیویارک میں سکونت پذیر متعدد شعری مجموعوں کے خالق فن تاریخ گوئی میں یگانہ روزگار اور عہد حاضر میں آن لائن ادبی محفلوں کی رونق معروف وممتازسخنور جناب تنویر پھول کے شعور فکر و فن پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
شاعر خوش فکر و خوش گفتار ہیں تنویر پھول
اہل دانش کے معین و یار ہیں تنویر پھول
عہد حاضر میں جو عصری حسیت کے ہیں نقیب
ترجمان کوچہ و بازار ہیں تنویر پھول
جملہ اصناف سخن پر ہے انھیں حاصل عبور
منفرد اسلوب کے معمار ہیں تنویر پھول
ان کی عظمت کا ہے شاہد خطہ بر صغیر
داد اور تحسین کے حقدار ہیں تنویر پھول
مستقل ان کی سکونت آج ہے نیویارک میں
رونق محفل جہاں ہر بار ہیں تنویر پھول
ہے جلو میں جن کے روشن ایک ادبی کہکشاں
تیرگی میں مطلع انوار ہیں تنویر پھول
ہے مشاہیر ادب کے جو دلوں پرحکمراں
ایک ایسے زندہ دل فنکار ہیں تنویر پھول
ان کی ہے تاریخ گوئی سب کی منظور نظر
جس سے برقی سرخی اخبار ہیں تنویر پھول