Page 1 of 1

جیو گے کتنا مزید کیا تم بتا سکو گے

Posted: Tue Nov 01, 2022 11:38 am
by ismail ajaz

قارئین کرام آداب عرض ہیں ، دنیا کے تمام چالاک زیرک ہوشیار قابل سمجھدار کسی بھی مقام پر فائز خود کو کامیاب تصوّر کرنے والے ہر صاحب شعور صاحب کمال شخص کی نذر میرا یہ تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا

عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پکڑ جو پاؤں زمین لے گی چھڑا سکو گے
سوالوں کے تم جواب دو گے تو جا سکو گے

جو تم نے دنیا میں ہے کیا سب گواہی دے گا
تو ہوشیاری دکھا کے خود کو بچا سکو گے

فریب دے کر جو تم نے لوگوں کا مال کھایا
گناہ بدلے میں ان کے سر پر اُٹھا سکو گے

زبان کا ذائقہ تو ہوتا ہے چند لمحے
حرام کھا کر خُدا سے نظریں ملا سکو گے

مذاق حد سے بڑھے تو تکلیف دے سبھی کو
ذلیل کر کے کسی کو کیسے ہنسا سکو گے

تم اِس جہاں میں جو چاہے کو لو تمھاری مرضی
پراُس جہاں میں نہ اپنی مرضی چلا سکو گے

یہاں پہ تم جھوٹ بولتے ہو ڈھٹائی سے پر
یہ حشر میں کیوں تھا جھوٹ بولا بتا سکو گے

کسی پہ جب چاہے تم لگا دو کوئی بھی الزام
دروغ گوئی سے سُرخروئی نہ پا سکو گے

خیالؔ خود کو فریب دے دے کے جی رہے ہو
جیو گے کتنا مزید کیا تم بتا سکو گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ