فیوز بلب
Posted: Mon Nov 07, 2022 5:33 pm
فیوز بلب
جن میں نیلا پیلا لال سبز پانی بھر کر اپنی اپنی جگہ پر لٹکایا ہوا ہے یہ روشنی دینے والے بلب نہیں ہیں یہ سارے بلب اپنی دلکشی اپنی رنگینی قائم رکھنے کے لیے کسی دوسری روشنی کے محتاج ہوتے ہیں
ان فیوز بلبوں سے روشنی نہیں اندھیرا نکلتا ہے اور اندھیرا ظلمت کی علامت ہے جسے دوسرے معنوں میں گمراہی کہا جاتا ہے
ہم سارے فیوز بلب فیوض اور روشنی سے محروم ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم سے مستفیض ہونے والا شخص بجائے مستفیض ہونے کے ہم سے مایوس اور اور غیر محفوظ رہتا ہے
ہم وہ فیوز بلب ہیں جن سے اجالا نہیں پھیلتا اندھیرا نہیں چھٹتا حالاں کہ ہم پنج وقتہ نمازی صدقات و خیرات کے پابند صوم و صلوات کے پیکر کئی کئی حج اور عمرے مدینہ مدینہ میں رطب اللسان صبح و شام مگر معاملات معاشرت لین دین
وعدہ خلافی جھوٹ خیانت دھوکہ ملاوٹ جعلسازی ایک دوسرے پہ الزام تہمت بہتان چغلی غیبت نفرت حقارت تمسخر تحقیر و تذلیل خود غرضی مطلب پرستی تعصب سے بھری زندگی ہم اسلام کے نام لیوا ہیں مگر صرف کتابوں کی حد تک لفاظی میں تقریروں میں ہم سے بڑا کوئی مبلغ نہیں اور زندگی اسلام کے برخلاف کتاب و سنت کے خلاف اسلام بےزار ہمیں عملی طور پر اسلام سے خوف آتا ہے یہی وجہ ہے کہ مرتے مر جاتے ہیں مگر اسلام پر نہیں چلتے الا ماشاءاللہ جنہیں اللہ نے توفیق عطا فرمائی باقی تو بس
پیدا ہوئے تو کان میں آزان دی گئی
بچپن میں رٹی آیت قرآن بھی گئی
بالغ ہوئے تو مولوی صاحب کو جا لیا
مسنونہ عقد کر کے ولیمہ بھی کھا لیا
ساری حدود توڑ کے دولت کمائی تھی
جورو کا مانا حکم کہ اس کی خدائی تھی
حق راستے پہ آئے نہ ہم مال چھوڑ کر
دنیا بٹوری خوب ہی توبہ کو توڑ کر
کوئی نہیں کیا کبھی اسلام پر عمل
قرآن پڑھ کے بخشے جہاں آ گئی اجل
پروانہ موت کا لیے جب وقت آ گیا
گل ہو گیا چراغ جو جیون کو کھا گیا
پھر ہو سکے نہ کام ادھورے ہی رہ گئے
بن دیکھے جو بھی خواب تھے پورے ہی رہ گئے
ہے آرزو خیال کٹے اب جو زندگی
اس کے ہر ایک پل کو کہا جائے بندگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہمیں موت سے پہلے ہدایت کی روشنی اور ایمان پر خاتمہ عطاء فرمائے
آمین ثم آمین
اسماعیل اعجاز خیال