قارئین کرام ہنستے مسکراتے رہیے اور یہ بتائیے کہ یہ ہا سا
تم سا کوئی پیارا کوئی معصوم نہیں ہے
تم جان ہو میری تمہیں معلوم نہیں ہے
یہاں شاعر اپنے محبوب کی انفرادیت وہ بھی شادی سے پہلے کی بیان کر رہا ہے
سا کا مطلب اردو میں جیسا ہوتا ہے جیسے عام طور پر کہا جاتا ہے کالا سا پیلا سا نیلا سا لال سا ہرا سا ایسا کہنے سے کسی کے ادھورے پن یا کسی کی کسی سے مشابہت کی جانب اشارہ ہوتا ہے یا توجہ مبذول کروانا ہوتا ہے لیکن یہ ہا سا
مجھے ایف بی پر قریبا 15 سال ہو گئے ہیں ایکٹیو ہوئے ان 15 سالوں میں میں نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ ان کا ہا سا
بس یہی سوچتے سوچتے میرا بھی ہا سا نکل رہا ہے
اگر آپ کا بھی ہا سا نکل رہا ہے
۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
ہاسا
اسماعیل اعجاز خیال