آئینے کی نظروں سے چھپا کچھ نہیں ہوتا

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

آئینے کی نظروں سے چھپا کچھ نہیں ہوتا

Post by ismail ajaz »


قارئین کی خدمت میں آداب ، ایک ۴ دسمبر ۲۰۲۲ کا لکھا کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس دل میں محبت کے سِوا کچھ نہیں ہوتا
نفرت سے پھر اُس دل کا بُرا کچھ نہیں ہوتا

عادات پتہ دیتی ہیں اچھا کہ بُرا ہے
انسان کے ماتھے پہ لکھا کچھ نہیں ہوتا

سنگھار سے تم اپنے چھپا لیتے ہو سب عیب
آئینے کی نظروں سے چھپا کچھ نہیں ہوتا

ہم خود سے ہی طے کرتے ہیں دنیا کے مراتب
معیارِ اجل چھوٹا بڑا کچھ نہیں ہوتا

مشکوک بنا دیتا ہے ہر ایک نظر کو
جس خط کے لفافے پہ پتہ کچھ نہیں ہوتا

انسان سے وابستہ فقط ہوتا ہے انجام
مرقد کے اِحاطے پہ سجا کچھ نہیں ہوتا

کیوں لے کے قرَض منہ کو چھپا لیتے ہو یارو
جب تم سے تقاضے پہ ادا کچھ نہیں ہوتا

باطل کی رضا کے لیے چپ سادھ لی تم نے
ایمان لٹانے پہ بچا کچھ نہیں ہوتا

کرتے ہو خیالؔ اتنی جو غفلت میں بسر زیست
آخر میں ہے ذلت کے سِوا کچھ نہیں ہوتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آٓپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
آئینے کی نظروں سے چھپا کچھ نہیں ہوتا.jpg
آئینے کی نظروں سے چھپا کچھ نہیں ہوتا.jpg (134.39 KiB) Viewed 246 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply