کون پکڑا جائے گا کس کو سزا دی جائے گی

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کون پکڑا جائے گا کس کو سزا دی جائے گی

Post by ismail ajaz »


قارئین کی خدمت میں آداب ، ایک
۵ دسمبر ۲۰۲۲ کا لکھا کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنکھ کے آگے سے چلمن جب ہٹا دی جائے گی
جو تری منزل ہے بندے سب دِکھا دی جائے گی

دیر تک اب عورتوں کو گھورنا اک جرم ہے
کون پکڑا جائے گا کس کو سزا دی جائے گی

کس طرح قانون کا اس ملک میں ہو گا نفاذ
جب بُرے ہر فعل سے قدغن ہٹا دی جائے گی

روز جینے کے لیے مرنا پڑے گا اب تمہیں
سانس لینے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی

جھوٹ بولو گے تو پاؤ گے سبھی کا ساتھ تم
سچ اگر بولو گے تو گردن اُڑا دی جائے گی

جاں نکل جائے اگر ہو خرچ کارِ خیر پر
اور بدکاری پہ دولت سب لُٹا دی جائے گی

اپنی مرضی سے نہیں ہے جسم میں جب روح قید
کیسے مرضی سے رہائی کی صدا دی جائے گی

آپ نے دیں بدعائیں ہر گھڑی کھل کر ہمیں
پر ہماری سَمت سے ہر پل دعا دی جائے گی

چار دن کی زندگی ہے آخرت کا پھل خیالؔ
کامرانی نامرادی سب تھما دی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آٓپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
کون پکڑا جائے گا کس کو سزا دی جائے گی.jpg
کون پکڑا جائے گا کس کو سزا دی جائے گی.jpg (139.06 KiB) Viewed 328 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply