مزدور ہوں میں مجھ میں تھکن بول رہی ہے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

مزدور ہوں میں مجھ میں تھکن بول رہی ہے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک کلام جو ۹ جنوری ۲۰۲۳ میں قلمبند کیا پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک آرزو چاہت میں مگن بول رہی ہے
گردل میں محبت کی چُھوَن بول رہی ہے

شہکار نے کروایا ہے خود اپنا تعرّف
محنت کے پسِ پردہ لگن بول رہی ہے

تھک ہار کے آ بیٹھا ہوں پتھر کے سہارے
مزدور ہوں میں مجھ میں تھکن بول رہی ہے

لہجے میں مٹھاس اپنے بڑھا لیجیے صاحب
لفظوں میں چھپی ترش چھبن بول رہی ہے

جھڑتے ہیں گلاب آپ اگر کھولتے ہیں لب
باتوں میں محبت کی سَمَن بول رہی ہے

جھرنوں میں مچلتی ہوئی بوندوں کی ادا سے
پایل کے چھنکنے کی چھنن بول رہی ہے

سنگھار نے چہرے کو ہے کیا خوب سجایا
آئینے میں جلوؤں کی پھبن بول رہی ہے

ہوتا ہے خیالؔ آپ سے ہر سمت اجالا
سورج سے امیدوں کی کرن بول رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
مزدور ہوں میں مجھ میں تھکن بول رہی ہے.jpg
مزدور ہوں میں مجھ میں تھکن بول رہی ہے.jpg (138.36 KiB) Viewed 209 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply