Page 1 of 1

تم میں ہمت ہے تو دنیا سے بغاوت کر دو

Posted: Mon Jan 23, 2023 5:31 am
by ismail ajaz

قارئین کرام
ساحر لدھیانوی فرما گئے ہیں
تم میں ہمت ہے تو دنیا سے بغاوت کر دو
ورنہ ماں باپ جہاں کہتے ہیں شادی کر لو
مگر انہیں خبر نہیں تھی کہ نئی نسل نہ تو بغاوت کرے گی نہ ہی اماں باوا کے طے کیے ہوئے رشتے سے انکار کرے گی وہ چپ چاپ وہیں شادی کرے گی جہاں اماں باوا کا فرمان ہوگا مگر جس کی محبت دل میں ہو گی اس سے بھی تعلق رہے گا کاغذات والا میاں ترسے گا اور باہر والا دوستی کے نام گھر کی عزت پر ڈاکا ڈالے گا اور یہی حال گھر والی کا ہو گا کہ بیوی ترسے گی اور باہر والی زندگی کے مزے لوٹے گی ملاقاتیں باہر والی سے ہوں گی بیوی کے لیے وقت نہیں ہو گا
ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گا جس کی روک تھام پر گھر ٹوٹیں گے طلاقیں ہوں گی گھر میدان جنگ کا سماں پیش کرے گا زندگی اجیرن ہو جائے گی بدکاری اور بے راہ روی اپنے عروج پر ہو گی
زندگی ساتھ گزرے گی مگر آپس میں دوریاں ہوں گی محبتیں یاروں کے لیے ہوں اور اپنے پیارے ترسیں گے ،
کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ
غیروں کو نوازنا اپنوں کو رلانا
بات بات پہ ترسانا کوئی نہ کوئی بہانہ بہکانہ پھسلانا
مردانا زنانہ معاملہ نپٹانا گھر گھر کا ہوگا فسانہ
اور یہ سب اماں باوا کی انا کی بھینٹ چڑھی ہوئی اولادوں کا ہو گا شاخسانہ
میری والدین سے گزارش ہے خدارا اپنے آپ پر اپنے بچوں پر ترس کھائیے انہیں ان کی محبتوں پر قربان مت کیجیے اگر ایسا کیا تو ناجائز سمبندھ اور ان کا خمیازہ پورے معاشرے کو تباہ و برباد کر دے گا
ایک شعر اہل شعور کی نذر
محبتوں کے لیے قربتیں ہیں لا حاصل
خیالؔ دل میں کوئی دوسرا اگر ٹھہرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ

https://m.facebook.com/story.php?story_ ... tid=Nif5oz