Page 1 of 1

مُسکراؤ تو کوئی بات بنے

Posted: Wed Mar 01, 2023 7:56 am
by ismail ajaz

قارئین کرام
کیا آپ اپنے غم یاد کر کے روتے رہتے ہیں ؟
کیا آپ نے غور کیا کہ آپ کے رونے دھونے کی اس عادت سے پہلے پہل تو لوگوں کو آپ سے ہمدردی ہونے لگتی ہے لوگ آپ پر ترس کھاتے ہیں لوگ آپ کا غم بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں لوگوں کی ساری محبتیں ساری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہوتی ہیں مگر آہستہ آہستہ لوگ آپ سے کٹنے لگتے ہیں دور ہونے لگتے ہیں
آپ کے رونے دھونے سے آپ کے اپنے آپ پر جان چھڑکنے والے بھی بے زار ہونے لگتے ہیں چڑچڑانے لگتے ہیں اور یوں آپ اکیلے رہ جاتے ہیں تنہا رہ جاتے ہیں
اس کی بنسبت جب آپ ہنستے ہیں خوش رہتے ہیں تو آپ کے ساتھ مل کر ہنسنے والوں کی تعداد بتدریج بڑھنے لگتی ہے سوائے ان کے کہ جنہیں آپ سے حسد ہے مگر ان کی پروا مت کیجیے کہ حاسد اپنی آگ میں خود جلتا ہےاور آخرت میں بھی اس کے لیے جہنم کی آگ ہے
یہاں ہم پہ یہ عقدہ کھلا کہ جب ہم روتے رہتے ہیں تو تنہا رہ جاتے ہیں ہمارا ساتھ دینے والے ہمیں چھوڑ جاتے ہیں .
جب ہم ہنستے ہیں تو لوگ ہم پر ہنستے ہیں پھر ہمارے ساتھ مل کر ہنستے ہیں اور ہمارے ساتھ مل کر ہنسنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے لوگ خوشی محسوس کرتے ہیں . ہم ہنستے ہیں تو ہمارے ساتھ ہنسنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے ہمارا ہنسی کا کارواں رواں دواں رہتا ہے لوگ آ آ کر ہمارے ساتھ ہمارے قافلے میں جڑتے چلے جاتے ہیں ہمیں محبت ملتی ہے ہم سے نفرت کرنے والے ہم سے محبت کرنے لگتے ہیں الا وہ کہ جنہیں ہم سے اللہ واسطے کا بیر ہے وہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں یا ہماری عزت اچھالنے کے درپے رہتے ہیں
ایک گانے کے بول بہت عمدہ پیغام کو لیے آپ کے منتظر
پونچھ کر اشک اپنی آنکھوں سے مُسکراؤ تو کوئی بات بنے
آپ سے یہی کہنا ہے رونا دھونا چھوڑیے ہر حال میں جینا سیکھیےخوش رہا کیجیے ہنستے مسکراتے رہیے شاد و آباد رہیے سدا سلامت رہیے
اپنا بہت خیال رکھیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ