ایک کی بربادی پر کیسے ایک ہُوا دل میں آباد
- ismail ajaz
- -
- Posts: 476
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
ایک کی بربادی پر کیسے ایک ہُوا دل میں آباد
ایک سے بندھن توڑ کے تم نے ایک سے بندھن جوڑ لیا
ایک کی بربادی پر کیسے ایک ہُوا دل میں آباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بات بتائیے ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک شخص جب دل میں اترتا ہے تو دوسرے کو نکال بابر پھینکتا ہے یہ صرف میاں بیوی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ کوئی بھی چیز جو ہمیں بھاتی ہے تو اس کے مقابلے میں پہلی چیز کی قدر ومنزلت کم ہو جاتی ہے ایسا کیوں ؟
کیا ایک وقت میں دونوں کو نہیں اپنا سکتے ؟ یہ ایک سوال تھا ذہن میں سوچا آپ احباب سے تبادلہءخیال کیا جائے
ہندو معاشرہ ایک وقت میں ایک عورت سے ازدواجی بندھن رکھنے کی اجازت دیتا ہے لہٰذا ایک عورت کی انٹری نے دوسری عورت کو ایگسٹ ہونے پر مجبور کر دیا
ابھی حال ہی میں ہم ٹی وی پر دکھایا جانے والا کھیل ’’ میسنی ‘‘ میں بلال قریشی نجیبہ فیض کے شوہر ہیں جبکہ فائزہ گیلانی ان کی سابقہ بیوی ہیں جن کی تیسری شادی فائق خان (سلیم) سے ہے بلال قریشی صاحب کے دل و دماغ میں فائزہ اب تک بسی ہوئی ہیں وہ انہیں پھر سے اپنانا چاہتے ہیں جس پر فائزہ گیلانی بضد ہیں کہ بلال قریشی نجیبہ فیض کو طلاق دے دیں اور پھر فائزہ گیلانی سے شادی کریں جو کہ فائزہ گیلانی کی چوتھی شادی ہو گی اور وہ بھی فائق خان سے طلاق لے لینے کے بعد
سوال یہ ہے کہ ایک عورت مرد کی زندگی میں داخل ہو کر خود کو آباد کرنے کے لیے دوسری عورت کو طلاق دلوا کر برباد کیوں کرنا چاہتی ہے
کیا فائزہ گیلانی (ساحرہ) اور نجیبہ فیض بیک وقت بلال قریشی کے نکاح میں نہیں رہ سکتیں ؟ جب کہ ساحرہ یعنی فائزہ گیلانی
نے سب کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رکھا ہے
اور یہ بھی بتائیے کہ ایسی صورت حال میں کون ظالم ہے مرد یا عورت
عرب میں سینئر بیوی اپنے شوہر کو خوش رکھنے کے لیے جونیئر بیوی خود بیاہ لاتی ہے تا کہ میاں گھر میں رہے ادھر ادھر منہ نہ مارے
اور ہمارے ہاں بیویاں میاں کی ناک میں دم کر دیتی ہیں ان پر ناکہ لگا دیتی ہیں مگر دوسری لانے نہیں دیتیں بھلے میاں باہر ادھر ادھر منہ مارتا رہے
مائے نی میں کنوں آکھاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)