Tarhi Ghazal - Haal-e-Dil bhi suna ke jata hooN- Tanwir Phool
Posted: Sun Nov 24, 2024 12:56 am
بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
اپنا جلوہ دکھا کہ جاتا ہوں
مجھ کو یوں مت ستا کہ جاتا ہوں
روٹھنا تیرا شاق ہے مجھ پر
مان جا مان جا کہ جاتا ہوں
کون سی بات ناگوار ہوئی ؟
اب نہ ہو تو خفا کہ جاتا ہوں
منتظر ہوں ترا کہ تو بولے
" حال دل بھی سنا کہ جاتا ہوں "
اپنا چہرہ شگفتہ کر پھر سے
جلد اب مسکرا کہ جاتا ہوں
لیلتہ القدر میں کہے یہ سروش
نیند سے جاگ جا کہ جاتا ہوں
اپنے خالق کو کر لے راضی پھول
سجدے میں سر جھکا کہ جاتا ہوں
( تنویر پھول ، امریکہ )
طرحی غزل
اپنا جلوہ دکھا کہ جاتا ہوں
مجھ کو یوں مت ستا کہ جاتا ہوں
روٹھنا تیرا شاق ہے مجھ پر
مان جا مان جا کہ جاتا ہوں
کون سی بات ناگوار ہوئی ؟
اب نہ ہو تو خفا کہ جاتا ہوں
منتظر ہوں ترا کہ تو بولے
" حال دل بھی سنا کہ جاتا ہوں "
اپنا چہرہ شگفتہ کر پھر سے
جلد اب مسکرا کہ جاتا ہوں
لیلتہ القدر میں کہے یہ سروش
نیند سے جاگ جا کہ جاتا ہوں
اپنے خالق کو کر لے راضی پھول
سجدے میں سر جھکا کہ جاتا ہوں
( تنویر پھول ، امریکہ )