بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل ( ردیف = پرواز)
الہی ! مجھ کو عطا کر وہ طاقت پرواز
کروں جہان کو حیراں بہ شوکت پرواز
خدا سے ملنے گئے شب میں صاحب معراج ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم )
ملی براق کو رب سے تھی سرعت پرواز
بڑا طویل سفر طے وہ کرتے ہیں پل میں
خدا نے دی ہے پرندوں کو نعمت پرواز
روایتوں میں ہے یہ مور پہلے اڑتا تھا
سزا میں چھن گئی اس سے ہے قوت پرواز
ملا ہے جذبہ اسے دور دور اڑنے کا
پر عقاب میں موجود وسعت پرواز
لئے نگاہ میں عزم جوں اڑا اونچا
بلند ہو کے وہ پائے سکینت پرواز
خدا کا شکر ہے ، اس نے ہے دی بہر لمحہ
سخن کے چرخ پہ اے پھول ! رفعت پرواز
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
=========================
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل ( غالب کے مصرع طرح پر )
صحن میں باغات کے بہار نہیں ہے
گل کہ کلی ، قلب کو قرار نہیں ہے
دیتا ہے ساقی ملا کے خمر میں کیا کچھ
" نشہ بہ اندازہ ء خمار نہیں ہے "
( مفتعلن فاعلات مفتعلن فع )
گریہ کناں جو تھا ، وہ جہاں سے گیا اب
یاں کوئی امکان انتظار نہیں ہے
لایا ہے وہ شیر کی جو تیشے سے اپنے
راہ میں فرہاد کی غبار نہیں ہے
ڈرتا ہے کیوں ؟ اس میں تو خطر نہیں کچھ بھی
دستے میں تلوار کے تو دھار نہیں ہے
مکے میں اک غار ہے ، وہ غار حرا کا
دہر میں تو ایسا کوئی غار نہیں ہے
جذبہ جو ہے پیار کا ، وہ ہم کو ہے پیارا
عشوہ ترا ہم پہ تو یہ بار نہیں ہے
کہتا ہے الفت ، ہوس وہ رکھتا ہے دل میں
جھوٹا ہے جو عشق میں نثار نہیں ہے
اس سے نہیں ہے گمان دشمنی کچھ بھی
غنچہ ہے اے پھول ! کوئی خار نہیں ہے
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
2 GhazlaiN - Tanwir Phool
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
- -
- Posts: 2238
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
2 GhazlaiN - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com