Page 1 of 1

اس کے دونوں جہاں سرخرو ہو گئے

Posted: Thu Apr 10, 2025 8:49 pm
by ismail ajaz

قارئین کرام ایک تازہ کلام پیش خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم ادب سے اٹھے باوضو ہو گئے
لب پہ صلی علی ﷺ خوبرو ہو گئے

ہم چلے جب بھی ہیں آپ ﷺ کی راہ پر
مہرباں ہم پہ سارے عدو ہو گئے

ہیں اخوت محبت میں جو لازوال
وہ نبی ﷺ محترم کو بکو ہو گئے

دامنِ مصطفیٰ ﷺ جس نے تھاما یہاں
وہ محبت کی اعلیٰ نمو ہو گئے

آپ ﷺ کی زندگی میں ہے راہِ نجات
نور کے راستے چار سُو ہو گئے

اب کسی اور کی کیوں کریں بات ہم
جب رسولِ خُدا ﷺ گفتگو ہو گئے

بخشے جائیں گے ہم روزِ محشرخیالؔ
کل جو سرکار ﷺ کے روبرو ہو گئے

آپ ﷺ سے ہو گئی جس کی نسبت خیالؔ
اس کے دونوں جہاں سرخرو ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ