رانجھے کی جنس کس طرح سے ہیر ہو گئی
Posted: Sun Apr 13, 2025 1:00 am
عورتوں کو مردوں سے شکایت بے پناہ ہے انہیں لگتا ہے مرد ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں حق تلفی کرتے ہیں دھوکا دیتے ہیں ان کے ساتھ فریب کرتے ہیں حالانکہ کہ مرد عورتوں میں پیدا ہوتے ہیں عورتوں میں پروان چڑھتے ہیں ان کی ابتدائی آواز حرکات و سکنات ان کی نزاکت سبھی عورتوں جیسی ہوتی ہیں ان کی نازبرداریاں سبھی عورتوں نے اٹھانی ہوتی ہیں جب تک وہ مرد نہیں بن جاتے
چلیے ایک کام کیجیے دنیا میں جنتی بھی خواتین ہیں وہ طے کیجیے کہ ان سے منسوب جو مرد ہیں ان کی تربیت شروع کریں گے بالخصوص اپنے بیٹوں کی مگر ایک قباحت ہے بیٹے تربیت یافتہ ہو بھی جائیں تو باپ بھائی شوہر کیسے ٹھیک ہوں گے
کوئی سوفٹویر ایجاد کیجیے جس سے تمام عمر کے مرد جو ایگزسٹ کرتے ہیں انہیں اپ ڈیٹ کیا جا سکے ان کی کنفگریشن ان کے پیرامیٹرز ان کی تھاٹس سیلز بدل دیجیے پروگرامنگ کیجیے اور اپ ڈیٹ کر دیجیے نئے ورژن کے ساتھ ان کی اسکول آف تھاٹ بدل دیجیے انہیں ویسا بنا دیجیے جیسا آپ چاہتی ہیں انہیں اس شیپ میں ڈھال دیجیے جو آپ کو پسند ہے
اور ایک درخواست بھی ہے انہیں مرد رہنے دیجیے ان کی مردانگی باقی رکھیے انہیں ممی ڈیڈی مت بنائیے انہیں فیلنگ گرلش فیلنگ پاپا کی پری
آپ کو آپ کے باپوں کی مردانگی کا واسطہ
انہیں مرد رہنے دیجیے
Male feeling female becoming shemale
ٹرانسجنڈرز کی نذر
اب کیا بتائیں آپ کو الفت کی داستاں
رانجھے کی جنس کس طرح سے ہیر ہو گئی
خیال