Page 1 of 1

Ghazal ( Bashir Badr ke misra-e-tarah par) - Tanwir Phool

Posted: Sat Apr 19, 2025 1:57 am
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل ( بشیر بدر کے مصرع طرح پر )

خدا کی راہ میں دینے سے کچھ بھی کم نہیں ہوتا
خوشی ملتی ہے دل کو ، مفلسی کا غم نہیں ہوتا
ادائیں اس کو بھاتی ہیں ، مزہ پاتا ہے قربت میں
تمھارے ناز و عشوہ سے یہ دل برہم نہیں ہوتا
خدا کی مصلحت ، اس کی عطا پر تم رہو قانع
کرے کتنی بھی کوشش ، کوئی دریا یم نہیں ہوتا
زباں کا گھاؤ بڑھ کر وار سے ہے تیغ و خنجر کے
یہ ایسا زخم ہے جس کا کوئی مرہم نہیں ہوتا
ہوا جب فتح مکہ ، خون بہہ جاتا ہزاروں گا
اگر حکم نبی ( ص) سے امن کا پرچم نہیں ہوتا
تعلق باغ دنیا میں ہے غم اور مسکراہٹ میں
نہ کھلتا کوئی گل جو گریہ ء شبنم نہیں ہوتا
موحد سجدہ کرتا ہے فقط اللہ واحد کو
کسی جھوٹے خدا کے آگے وہ سرخم نہیں ہوتا
چمکتے ہیں ستارے ، وہ نہیں شمس و قمر جیسے
" ہزاروں جگنوؤں سے بھی اندھیرا کم نہیں ہوتا "
ہوئے با آبرو عیسی ، یہ ہے اے پھول ! قول حق ۱
ہوا مصلوب جو ، پروردہ ء مریم نہیں ہوتا
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
================
۱ - سورہ آل عمران ، آیت نمبر 45
اور سورہ النساء آیت نمبر 157 دیکھئے

http://allaboutreligions.blogspot.com/2 ... d.html?m=1