Page 1 of 1

Hamd-o-Naat- radeef -Yaseen-o-Taahaa SAWAWS-Tanwir Phool

Posted: Wed May 21, 2025 2:13 am
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسو لہ الکریم
حمد ( ردیف : یسین و طہ)

تو نے ہے بھیجا یسین و طہ
ہیں تیرا تحفہ یسین و طہ
تیرا ہے احساں سرور کی بعثت
رحمت سراپا یسین و طہ
ان کو بلایا عرش بریں پر
اہل رفعنا یسین و طہ
ان کو کرایا دیدار اپنا
دیکھ آئے جلوہ یسین و طہ
ان کو بنایا نبیوں کا سلطاں
ہیں فخر موسی یسین و طہ
دیتا ہے صدقہ ان کا ہمیں تو
ملجا و ماوی یسین و طہ
ہم کو ملا ہے تجھ سے وہ قرآں
جس کا وسیلہ یسین و طہ
تو نے دیا جو نور ہدایت
لائے ہیں ہر جا یسین و طہ
رافت کا پیکر ان کو بنایا
رحمت کا دریا یسین و طہ
مولا ! کرم کر اس پھول پر تو
جس کے ہیں آقا یسین و طہ
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )

================
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
نعت ( ردیف : یسین و طہ )

دوعالم کے سلطان یسین و طہ
ہیں نبیوں میں ذیشان یسین و طہ
وہ ہے معجزہ ان کا تاحشر قائم
جو لائے ہیں قرآن یسین و طہ
غریبوں ، یتیموں ، غلاموں کے حامی
ہیں سب کے نگہبان یسین و طہ
فدا آپ پر ہیں ابو بکر و حیدر
عمر اور عثمان ، یسین و طہ
ہوئے آپ پر ہی خبیب اور حمزہ
بصد شوق قربان یسین و طہ
قدم آ پ کے پہنچے عرش علی تک
ہوئے رب کے مہمان یسین و طہ
ملایا ہے رب سے ہمیں آپ نے ہی
خدا کی ہیں پہچان یسین و طہ
ہمیں بخش یارب ! شہ دیں (ص) کے صدقے
دعا ہے یہ ہرآن یسین و طہ
رہے حشر میں پھول قدموں میں شہ (ص) کے
یہ پورا ہو ارمان یسین و طہ
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )