Page 1 of 1

TarHi Ghazal-radeef-kahaaN kahaaN - Tanwir Phool

Posted: Fri Aug 01, 2025 2:58 pm
by Tanwir Phool
[بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
دنیا میں مچ رہی ہے قیامت کہاں کہاں
جنگ و جدل سے پھیلی صعوبت کہاں کہاں
قابیل بن گیا کہیں چنگیز بن گیا
انسان خود ہے لایا مصیبت کہاں کہاں
وہ ماہتاب ہو کہ شگفتہ گلاب ہو
آتی نظر تمھاری ہے صورت کہاں کہاں
ملحد نے آنکھیں بند کیں ، پالے گا سیدھی راہ
دیکھے جو وہ ، ہے جلوہء قدرت کہاں کہاں
اشرار نے جہاں کو جہنم بنادیا
مغلوب ہو رہی ہے شرافت کہاں کہاں
چشم فلک پہ حال ہمیشہ ہوا عیاں
" یہ غم کہاں کہاں ، یہ مسرت کہاں کہاں "
رحمت لکھی ہے ذات پہ اپنی کریم نے
دیکھو جہاں میں اس کی ہے رحمت کہاں کہاں
باغ سخن میں پھول ہے رطب اللساں ہوا
پھیلی ہوئی ہے دہر میں نکہت کہاں کہاں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )/size]

https://ipfs.io/ipfs/QmXoypizjW3WknFiJn ... Phool.html
http://www.naatkainaat.org/index.php?ti ... 9%88%D9%84
http://urduyouthforum.org/biography/bio ... Phool.html
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =13&t=7415
https://www.revolvy.com/topic/Tanwir%20 ... type=topic
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
World Heritage Encyclopedia: http://worldheritage.org/articles/Tanwir_Phool
http://www.pakistansource.com/tanwir-ph ... et-writer/
https://www.youtube.com/watch?v=6U4Ne6F42r0
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=8191