Page 1 of 1

Tarhi Mizaahiya Kalaam - Tanwir Phool

Posted: Thu Aug 07, 2025 4:42 am
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی مزاحیہ کلام
ہمیں خوب الو بناتے ہیں لیڈر
اشاروں پہ اپنے نچاتے ہیں لیڈر
کہا کس نے ہے یہ ؟ ہنساتے ہیں لیڈر
غریبوں کو پیہم رلاتے ہیں لیڈر
ہمیں عیش و آرام کا دے کے جھانسا
" ہتھیلی میں جنت دکھاتے ہیں لیڈر"
لگا ہم کو ، ہے نسل چمگادڑوں کی
جو کرسی سے چمٹے ، نہ جاتے ہیں لیڈر
نہ بجلی ، نہ پانی ، نہ آٹا ، نہ چاول
جو شہری ہیں ان کو ستاتے ہیں لیڈر
سدا لوٹتے ہیں وہ قومی خزانہ
غریبوں کو ٹھینگا دکھاتے ہیں لیڈر
وہ لوٹا ہوا مال رکھتے ہیں باہر
اسی وجہ سے جاتے آتے ہیں لیڈر
اگر ان کو محسوس ہو کوئی خطرہ
تو فورا ہی پھر بھاگ جاتے ہیں لیڈر
وہ ہیں پھول ! رہبر کے پردے میں رہزن
نہیں ہم کو اک آنکھ بھاتے ہیں لیڈر
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )