Page 1 of 1

مناو جشن آزادی کہ ہم آزاد ہیں

Posted: Wed Aug 13, 2025 9:54 pm
by ismail ajaz

78 سال ہو گئے
اناسیواں یوم جشن آزادی مبارک ہو
ہم آزاد ہیں ہمارے اثر و رسوخ کے سبب ہماری منمانیوں کے سبب ہماری اجاراداریوں کے سبب ہماری بدمعاشوں کے سبب ہماری پھوں پھاں کے سبب ہم آزاد مادر پدر آزاد ہیں
ہم سیاست کے میدان آزاد ہیں لوٹ مار کے میدان میں آزاد ہیں چوری چکاری کے میدان میں آزاد دھوکا فریب ملاوٹ دغابازی وعدہ خلافی بداخلاقی بدکرداری حرام کاری کے میدان میں آزاد ہیں
ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں کوئی روکنے والا نہیں کوئی ٹوکنے والا نہیں کہ ہم آزاد ہیں اور پچھلے 78 سالوں سے آزاد ہیں
ہم نے یہ ملک 20 لاکھ لاشوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا تھا اسلام کے نام پر ہم اسلام میں بھی آزاد ہیں
ہم سب کا اپنا اپنا اسلام ہے کسی کا سفید اسلام کسی کا کالا اسلام کسی کا ہرا اسلام کسی کا نیلا اور کسی کا پیلا اسلام اور ہم سب کا حیلہ اسلام ہم سب کا وسیلہ اسلام
ہم آزاد ہیں پچھلے 78 سالوں سے آزاد ہیں
ہم اسلام کے نام پر کہیں بھی مسجد کی آڑ میں مدرسے کی آڑ میں چاردیواری کھڑی کرتے ہیں چندہ اکٹھا کرتے ہیں اور اسلام کا قلعہ بغیر اجازت کے کہیں بھی کھڑا کر دیتے ہیں
کیوں کہ ہم آزاد ہیں ہم اس تعمیر کو اسلام سے منسوب کرتے ہیں اور جب بلدیاتی ادارے اس پر ایکشن لیتے ہیں تو حکومت کو مورود الزام ٹھہراتے ہیں حکومت کو کافر قرار دیتے
کیوں کہ ہم آزاد ہیں
ہم ناجائز جگہ پر قبضہ کر کے پاک گھر اللہ کا گھر بناتے ہیں اور اس جگہ پر اپنا حق جتاتے ہیں کیوں کہ ہم سچے اور پکے مسلمان ہیں ہم پوری زندگی اسلام کے خلاف گزارتے ہیں اور خود کو مسلمان کہتے ہیں کیونکہ ہم آزاد ہیں
پچھلے 78 سالوں سے آزاد ہیں
ہم مادر پدر آزاد ہیں کیوں کہ ہم آزاد ہیں

مناو جشن آزادی کہ ہم آزاد ہیں
نہیں ہم پر کوئی قانون ہے لاگو خیال

اسماعیل اعجاز خیالؔ