Naat - Radeef = Chaahtay haiN - Tanwir Phool
Posted: Thu Sep 18, 2025 1:24 am
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
نعت ( ردیف : چاہتے ہیں)
وہ امت کو اپنی سدا چاہتے ہیں
یقینا ہمیں مصطفی چاہتے ہیں
رؤف و رحیم ان کو رب نے کہا ہے
وہ امت کا اپنی بھلا چاہتے ہیں
ملے آخرت میں خدایا ! یہ نعمت
ہم آقا کے قدموں میں جا چاہتے ہیں
جھلک خواب میں ان کی دیکھی مگر ہم
سراپائے نورالہدی چاہتے ہیں
" فترضی" کہا ہے خدا نے نبی کو
( سورہ الضحی، آیت نمبر ۵)
دوعالم نبی کی رضا چاہتے ہیں
بہت لمس سرکار سے ہے محبت
انھیں ثور ، احد اور حرا چاہتے ہیں
میسر ہمیں ہوں حرم کی فضائیں
سکوں دل کو صبح و مسا چاہتے ہیں
ہمیں بخش مولا ! شہ دیں کے صدقے
کرم تیرا رب العلی ! چاہتے ہیں
دیار نبی میں ملی پھول ! جو تھی
وہی روح پرور فضا چاہتے ہیں
( اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد و علی آل سیدنا و مولانا نحمد و بارک و سلم بعدد کل شی ء معلوم لک ابدا ابدا یا رب العالمین)
تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
نعت ( ردیف : چاہتے ہیں)
وہ امت کو اپنی سدا چاہتے ہیں
یقینا ہمیں مصطفی چاہتے ہیں
رؤف و رحیم ان کو رب نے کہا ہے
وہ امت کا اپنی بھلا چاہتے ہیں
ملے آخرت میں خدایا ! یہ نعمت
ہم آقا کے قدموں میں جا چاہتے ہیں
جھلک خواب میں ان کی دیکھی مگر ہم
سراپائے نورالہدی چاہتے ہیں
" فترضی" کہا ہے خدا نے نبی کو
( سورہ الضحی، آیت نمبر ۵)
دوعالم نبی کی رضا چاہتے ہیں
بہت لمس سرکار سے ہے محبت
انھیں ثور ، احد اور حرا چاہتے ہیں
میسر ہمیں ہوں حرم کی فضائیں
سکوں دل کو صبح و مسا چاہتے ہیں
ہمیں بخش مولا ! شہ دیں کے صدقے
کرم تیرا رب العلی ! چاہتے ہیں
دیار نبی میں ملی پھول ! جو تھی
وہی روح پرور فضا چاہتے ہیں
( اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد و علی آل سیدنا و مولانا نحمد و بارک و سلم بعدد کل شی ء معلوم لک ابدا ابدا یا رب العالمین)
تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ