ہم اور ہمارا معاشرہ
Posted: Tue Oct 14, 2025 5:19 pm
ہم اور ہمارا معاشرہ
ان چار طرح کے لوگوں میں بٹا ہوا ہے
پہلے نمبر پر مخلص لوگ جو قربانی دیتے ہیں جو اپنی زندگی داو پر لگا دیتے ہیں جنہیں اپنے لوگوں سے ملک سے محکمے سے ڈپارٹمنٹ سے اپنے خاندان سے گھر سے بے حد محبت ہوتی ہے وہ اپنی جان اپنا وقت اپنی وفائیں اپنی صلاحیتیں سب قربان کر دیتے ہیں اور بدلے میں کچھ نہیں مانگتے
وہ ملک کے سربراہ ہو سکتے ہیں محکمے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں وہ گھر کے سربراہ ہو سکتے ہیں ایک باپ ایک بڑا بھائی ہو سکتے ہیں
دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہوتے ہیں جو موج کرتے ہیں مزے کرتے ہیں کوئی ذمہ داری نہیں اٹھاتے وہ بس اپنے لیے جیتے ہیں اپنی خواہشات اور ضرورتوں کے لیے جیتے ہیں انہیں اپنے آپ سے مطلب ہوتا ہے ان کی بلا سے کوئی مرے یا جیے
تیسرے نمبر پر حرام خور لوگ ہوتے ہیں جو چوری چکاری دھوکا فریب چالبازی نوسربازی دو نمبری میں زندگی گزارتے ہیں اور اسی طرز زندگی میں مر جاتے ہیں یہ قابل رحم لوگ ہوتے ہیں جو خود کو بہت ہوشیار سمجھدار بہت جہاندیدہ بہت زیرک بہت فنکار سمجھتے ہیں مگر بڑے گھاٹے کا سودا کرتے ہیں اپنی نیکیاں دوسروں کے کھاتے میں ڈال کر دوسروں کی برائیاں مول لیتے ہیں اپنی دنیا بنانے کے لیے اپنی آخرت برباد کر دیتے ہیں
بےوقوف لوگ حرام خور لوگ
چوتھے نمبر پر کمینے اور گھٹیا لوگ ہوتے ہیں جنہیں عزت آبرو جیسے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا
خیال زندگی سب لوگ جی رہے ہیں مگر
ہے جینی کیسے اسے جاننا ضروری ہے
خیال