Dr. Kaleem aHmad a'aajiz kee ek Ghazal

UstadaoN aur MuntaKhib ShoAraa ki shaayeri

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Khurshidul Hasan Naiyer
-
-
Posts: 96
Joined: Thu Mar 20, 2008 8:23 am

Dr. Kaleem aHmad a'aajiz kee ek Ghazal

Post by Khurshidul Hasan Naiyer »

[align=center]غزل


شانۂ دشت شوق سے زلف جنوں سنوار کر
غیرت گلشن ارم محفل روز گار کر

بيثھا ہے نا اميد کيوں حوصلہ اختيار کر
خون رگ خزاں نچوڑ پيدا نءي بہار کر

فکر کو وہ شباب دے فن کو وہ آب تاب دے
نور جبين شام سے صبح کو شرم سار کر

يہ تو تجھے قدم قدم ديگي فريب زندگی
عقل زمانہ ساز ہے اس کا نہ اعتبار کر

داد رسي و حق رسي اہل جنوں کا فرض ہے
خاروں کو بخش پيرہن جامہء گل اتار کر

شوق کلام ہے اگر حکمت فن سے کام لے
روندي ہو‏ئ جو راہ ہو اس کونہ اختيار کر

ساقي کي بارگاہ ميں تشنہ لبوں کي ہے طلب
ہم بھي اميد وار ہيں کہ دے کوئ پکار کر

اے دل وہ دن قريب ہے رسم و رہ جنوں ہو عام
وقت سے دور کچھ نہيں وقت کا انتظار کر


کليم احمد عاجز
[/align]
Post Reply