bhagtay Lamhay :Afsaney:Dr.Abdullah Javed,Canad

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

bhagtay Lamhay :Afsaney:Dr.Abdullah Javed,Canad

Post by sajhashmi »

Syed Anwer Jawaid Hashmi
بھاگتے لمحے (افسانے) عبداللہ جاوید
ناشر:الوقار پبلی کیشنز واپڈاٹائون لاہور
قمیت:3460 روپے
تقسیم کار:ارشد خالد عکاس انٹرنیشنل پبلیکیشنز ،اسلام آباد
محمد عبداللہ خاں جاوید المعروف ڈاکٹر عبداللہ جاوید 16دسمبر 1931 غازی آباد ،یوپی غیر منقسم برصغیر میں ولادت،ایم اے انگریزی و امریکی ادب اور دوسرا ماسٹرز کا امتحان اردو ادب میں کرنے کے ساتھ ہی ہومیوپیتھ ڈاکٹریٹ کی سند اور قانون کی ڈگری ایل ایل بی کے حامل ہیں۔حیدرآباد دکن میں 1942-سے ادبی زندگی کا آغاز کیا پاکستان آنے کے بعد 1950 کی دہائی سے افسانے،نظمیں،تنقیدی مضامین لکھتے آرہے ہیں شاعری کے بیاد اقبال مضامین کی کتاب،بچوں کے لیے کہانیوں کی دو کتابیں، شعری مجموعہ موج صد رنگ 1969 دوسرا ایڈیشن 2006،حصار امکاں 2006،خواب سماں 2006 ،دوسرا ایڈیشن مع تجزیاتی مطالعہ از تسلیم الٰہی زلفی)کے علاوہ زیر نظر افسانوی مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے۔شہناز خانم عابدی صاحبہ ان کی شریک زندگی نے تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ صرف بیس 20 افسانے شامل کیے گئے ہیں جبکہ جاوید یوسف زئی کے نام سے طبع ہونے لکھے جانے والے افسانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ہم ادب دوست،شاعر،نقاد،دانشور اور افسانہ نگار ڈاکٹر عبداللہ جاوید کے اس افسانوی مجموعے بھاگتے لمحے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی اشاعت پر ان کو،بیگم شہناز خانم عابدی اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پش کرتے ہیں‘‘‘‘‘سیدانورجاویدہاشمی ،مدیر سہ ماہی تذکرہ کراچی
Post Reply