باغ ۔ ادب کی 24ویں شعری نشست طرحی مشاعرہ

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

باغ ۔ ادب کی 24ویں شعری نشست طرحی مشاعرہ

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam:
Syed Anwer Jawaid Hashmi ka aAdab
باغ ۔ ادب کی 24ویں شعری نشست طرحی مشاعرہ
کراچی۔بزم باغ ادب رجسٹرڈ کے صدر زاہد علی سید کی قیام گاہ پر
طرحی مشاعرہ سیدانورجاویدہاشمی کی صدارت میں ہفتہ 6مئی 2011 کی شب ہوا
جس کی نظامت نظر فاطمی نے کی۔تلاوت کلام پاک مشتاق احمدمشتاق نے کی جو
مہمان اعزازی بنائے گئے۔مہمان خصوصی جمال احمد جمال تھے۔آغآز میں ڈاکٹرجمیل
عظیم آبادی،احسان کاکوروی،پروفیسر افتخار اجمل شاہین اور خیام قادری نیز دیگر رفتگاں
کے لیے فاتحہ اور دعائے مغفرت کی گئی۔لندن میں موجود شاعر اعجاز رحمانی پر
حملہء قلب اور جگر کی خرابیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین نے
ان کی جلد صحت یابی اور وطن واپسی کی دعا بھی کی۔عدنان عکس نے نعت اور
غزل طرحی مصرعے پر پیش کی۔نظر فاطمی نے خیام قادری کی ایک غزل اور
اخترشاہ ہاشمی کے چار مصرعے بیاد پیش کیے۔مہدی عباس جارچوی
،شبینہ گل انصاری ، ضمیر احمدضمیر،شہزاد دیسنوی،امتیازالملک عاصی سلطانی،
زاہد علی سید،عبدالمجید محور،اختر انجم اور مسند نشینان نے طرحی غزییں
پیش کیں۔شبانہ ویلفیئر کے خلیل احمد اور عبدالقیوم نے
بطور ناظرین و منتظمین شرکت کی۔اگلا مشاعرہ سلور جوبلی 25واں ہوگا۔
Karachi 07-06-2011


Post Reply