ا نجمن بہا ر ِ ا د ب پا کستا ن کا ماہانہ مشاعرہ

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

ا نجمن بہا ر ِ ا د ب پا کستا ن کا ماہانہ مشاعرہ

Post by sajhashmi »

:salaam2:

ا نجمن بہا ر ِ ا د ب پا کستا ن کا ماہانہ مشاعرہ

کراچی ’ادبی ڈیسک‘ بانی و معتمد جناب نصیر کوٹی جانشین پروفیسر محمودالحسن بہار کوٹی کی قیام گاہ پر تواتر سے منعقد ہوتے رہنے والے ماہانہ مشاعرے کا سلسلہ جاری ہے۔ہر ماہ کا تیسرا اتوار مختص ہے۔آصف رضا رضوی کی صدارت میں اتوار18/ستمبر2011 کی شب مشاعرے کی نظامت حسب معمول انجمن کے معتمدنشرواشاعت حامد علی سید نے کی جبکہ اس مشاعرے میں ارتضےٰ گوہر،سلیم عکاس،حامد علی سید، عبدالمجید محور،سیدفیاض علی،نورالدین نور،شمیم الرحمان قدوائی،راقم طیب علیگ، عبدالجباراثر، انورجاویدہاشمی،نصیرکوٹی اور آصف رضا رضوی نے اپنا کلام نذر سامعین و حاضرین کیا۔مدینۃ العلم ہائی اسکول کے وحیدقریشی اور ان کے صاحب زادے نے خصوصی شرکت کی ۔سلیم عکاس ایڈووکیٹ نے اپنا نیا شعری مجموعہ عکس ِ سُخن شعراء کی خدمت میں پیش کیا۔آخر میں معروف شاعر اعجاز رحمانی کے برادرنسبتی جاوید بدایونی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت نورالدین نور نے کروائی۔ جاوید بدایونی کا انتقال منگل 13 ستمبر کو ہوا تھا۔
:inna:
Post Reply