خمار صاحب کی زمین میں میری طرحی غزل (اردو جہاں کے لئے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
jawaid badauni
-
-
Posts: 810
Joined: Sat Jan 01, 2005 5:38 am
Contact:

خمار صاحب کی زمین میں میری طرحی غزل (اردو جہاں کے لئے

Post by jawaid badauni »



ہچکیاں آ رہی ہوں تو کیا کیجئے
یاد کس نے کیا یھ پتا کیجئے

بے وفا جب بھی مجھکو کہا کیجئے
”سامنے آئینہ رکھ لیا کیجئے“

ان کا جوکام تھا کر چکے چارہ گر
آپ کا کام ہے اب دعا کیجئے

ہے بھلائی کا بدلہ برائی یہاں
یہ سمجھ کر کسی کا بھلا کیجئے

یہ بھی کیا ایک ہی مشغلہ عمر بھر
شیخ کام اب کوئی دوسرا کیجئے

کوئی کہ دے یہ نیتاؤں سے دیش کے
اب تو بھارت پہ ٹھوڈی دیا کیجئے

گر روش آپ کو منفرد چاہئے
شعر اوروں سے ہٹ کرکہا کیجئے

عمر :جاوید: ڈھلنے لگی آپ کی
اب نمازیں نہ اپنی قضا کیجئے


جاوید بدایونی[/color]
User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Re: خمار صاحب کی زمین میں میری طرحی غزل (اردو جہاں کے لئے

Post by sbashwar »

محترم جاوید بدایونی صاحب
السلام علیکم

گر روش آپ کو منفرد چاہئے
شعر اوروں سے ہٹ کرکہا کیجئے

بہت اچّھی غزل ہے۔ داد اور مبارکبادقبول فرمائن۔

مخلص
سالم باشوار
سالم احمد باشوار
User avatar
Nayeem Khan
-
-
Posts: 280
Joined: Sun Jan 13, 2008 2:32 pm
Location: Mahbubnagar, India.
Contact:

Re: خمار صاحب کی زمین میں میری طرحی غزل (اردو جہاں کے لئے

Post by Nayeem Khan »

Bohat khoob.
Post Reply