٢٨ ستمبر ٢٠٠٥ کو امید فاضلی کا انتقالBERSI PER YAAD AWARI

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

٢٨ ستمبر ٢٠٠٥ کو امید فاضلی کا انتقالBERSI PER YAAD AWARI

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:

جناب امید فاضلی کا اصل خاندانی نام ارشاد احمد ہے۔١٣نومبر ١٩٢٣ کو ڈبائی ضلع بلند شہر میں سید محمد فاروق کے گھرانے میں پیداہوئے ۔ڈبائی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرٹھ گئے جہاں سے میٹرک کیا ازاں بعد علی گڑھ محمڈن کالج اور یونی ورسٹی سے گریجویشن کیا۔١٩٤٤ میں انھیں ملٹری اکائونٹس کے دفتر میں ملازمت مل گئی۔قیام پاکستان کے بعد کراچی آئے یہاں ان کے محکمے میں محب عارفی اور محبوب خزاں بھی تھے۔مدیر سیپ نسیم درانی،خواجہ رضی حیدر،نسیم نیشوفوز،حسن اکبرکمال سے ان کی گہری دوستی اور پکے روابط تھے۔نسیم درانی نے جب الفاظ کا اجراء کیا تو ریٹائرڈ شاعر و ادیب امید فاضلی کو اس کی ادارت سونپ دی۔پروفیسر جمیل اخترخاں بھی اس کے مستقل لکھنے والے تھے اور کراچی و بیرون کراچی کے تمام اہم قلم کاروں،شعراء کی تخلیقات کا انتخاب الفاظ میں شائع ہونے لگا تھا۔کم سنی میں شاعری کا چسکہ لگا پہلے شکیل بدایونی اور پھر نوح ناروی سے شرف تلمذ حاصل رہا۔غزل کے ساتھ ہی مرثیہ نگاری بھی کی اور قومی نغمات کا ایک مجموعہ پاکستان زندہ باد بھی مرتب کرکے شائع کروایا۔امید فاضلی کی غزلوں کا مجموعہ دریا آخر دریا ہے،نعتوں کا مجموعہ میرے آقا صل ١٩٨٤ اور مراثی کا مجموعہ سرِ نینوا کے ساتھ ہی ملی نظمیں تاب جاودانہ کے عنوان سے مجموعے میں شامل ہیں۔دریا آخر دریا ہے کو رائٹرزگلڈ کا آدمجی ایوارڈ جبکہ سر نینوا پر مری انیس ایوارڈ دیا گیا۔مشفق خواجہ اور پروفیسر کرار حسین نے ان کی غزلیہ شاعری کو سراہا۔
٢٨ ستمبر ٢٠٠٥ کو امید فاضلی کا انتقال ہوگیا تھا۔دو ماہ پہلے جب ہم ریگل پرانی کتب کے بازار گئے تو وہاں سیپ کے درجنوں شمارے،خواجہ رضی حیدر کے مجموعے بے دیار شام پر امید فاضلی کے نام لکھے ہوئے تھے غالبا گھر والوں نے جگہ کی تنگی کے باعث ردی فروشوں کو یہ سرمایہ فروخت کیا ہوگا
جانے یہ کیسا زہر دلوں میں اُتر گیا‘‘‘‘پرچھائیں زندہ رہ گئی ا نسان مر گیا
اور یہ شعر بھی امید فاضلی کا ہی ہے
زندگی میں ہی کس نے یا د کیا : بعد میں کس کو یا د آ ئو گے
Syed Anwer Jawaid Hashmi 28th September,2011

شاعر،ادیب،فری لانسر اعزازی مدیر سہ ماہی تذکرہ سیدانورجاویدہاشمی کراچی
Post Reply