aRTS cOUNCIL kARACHI عالمی اردو کانفرنس کا اختتامیہ

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

aRTS cOUNCIL kARACHI عالمی اردو کانفرنس کا اختتامیہ

Post by sajhashmi »

عالمی اردو کانفرنس کا اختتامیہ

‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘
اردوکانفرنس کے دوسرے دن لیاقت علی عاصم کے شعری مجموعے
دل خراشی کی تقریب پذیرائی کی صدارت لکھنئو کے مندوب ڈاکٹر افضال
نے کی نظامت جاوید منظر نے،پروفیسر سحر انصاری نے مجموعے سے
چنیدہ اشعار کو معاصرین کی شاعری کے حوالے سے دیکھا اور ایک
اچھے شعری مجموعے کے شاعر کی بابت اظہار خیال کیا۔
کلام شاعر بزبان شاعر کے بعد عبید صدیقی بی بی سی لندن والے
دہلی کے مندوب شاعر کے مجموعے کی تقریب پذیرائی کی صدارت
انتظار حسین افسانہ نگار مندوب لاہور نے کی جب کہ دہلی کے
مندوب پروفیسر ڈاکٹرشمیم حنفی نے کتاب پر اظہار خیال کیانظامت
بی بی سی کے نامہ نگار وسعت اللہ خاں مصیف و صحافی نے کی
فرحت پروین اور صدف مرزا امریکا،غزل انصاری ،رضا علی عابدی
باصر سلطان لندن کے مندوبین سامعین میں شریک رہے۔
ازاں بعد افتخار عارف کی صدارت میں مشاعرے میں مقامی اور
مہمان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا
................................................................عالمی اردو کانفرنس کا اختتامیہ
انتظار حسین کی یاد نگاری پر مبنی کتاب جستجو کیا ہے پبلشرز
سنگ میل لاہور کی تقریب پذیرائی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے
سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کی ایک کڑی جس کی نظامت علی حیدر ملک
نے کی۔مبین مرزا نے انتظار حسین کی اس کتاب کو ماضی کی بازگشت کہا

چراغوں کا دھواں انتظار حسین کی اس سے پہلے شائع ہونے والی کتاب
کا یہ تسلسل ہے۔ صاحب کتاب نے صدر محفل پروفیسر ڈاکٹرشمیم حنفی کو
کتاب پیش کرتے ہوئے آرٹس کونسل اور کراچی کےاہل قلم کا شکریہ ادا
کیا۔شمیم حنفی نے اپنی دہلی، میرٹھ،لاہور اور کراچی میں انتظار حسین
کے ساتھ ملاقاتوں کا احوال اور کتاب کا پس منظر بیان کیا۔محموداحمد
خاں آرٹس کونسل کے خازن نے اظہار تشکر کیا
(٢)
مجاہد بریلوی کی مرتبہ حبیب جالب کے حوالے سے کتاب کی تقریب
پذیرائی کی نظامت کینیڈاسے آئے ہوئے ایشین ٹی وی کے اشفاق حسین
ماضی کے شفق زیدی نے کی صدارت افتخار عارف نے کی مقررین
میں اشفاق،اشرف شاد آسٹریلیا سابق صحافی مشرق کراچی،مسعود
اشعر اور محمود شام نے حبیب جالب اور مجاہد بریلوی کی شخصیات
و فن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔محمودشام نے بہت کھری کھری
باتیں کہیں موجودہ سیاسی تناظر میں اور ماضی میں حبیب جالب کے
بے باک و جری اظہار و اقدامات کو تمام مقررین نے سراہا۔گورنر
سندھ ڈاکٹرعشرت عباد نے وعدہ کیا تھا مگر نہ آسکے ان کی جگہ
سندھ کے وزیرصنعت شاعر رئوف صدیقی نے اسٹیج پر آکر مجاہد
بریلوی کو مبارک باد دیتے ہوئے گورنر کی جانب سے دوسو کتابوں
کی خریداری کی نوید سنائی اور دوسو٢٠٠ کتابیں اپنی وزارت کی
جانب سے خرید کر ان لوگوں کو دینے کی بات کی جو نہیں پڑھتے
اشرف شاد نے کہا کہ یہ کتاب مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی
بیسٹ سیلر بک کا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ازاں بعد شہناز صدیقی
نےاظہار تشکر کیا۔حبیب جالب پر کتاب کو حاضرین نے خریدا اور
اس پر شرکائے تقریب سے آٹوگراف بھی لیے
لاہور سے انورمسعود آئے ہوئے تھے انہوں نے ایک سیشن
میں احمدشاہ کا شکریہ اداکرنے کے بعد مزاحیہ قطعات سنائے
دوسری جانب سجاد علی کی گلوکاری کا سلسلہ اختتامی تقریب
کا حصہ رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیدانورجاویدہاشمی کو دنیائے ادب کے مدیر
اوج ِ کمال نے فیض صدی ایڈیشن کی اعزازی کاپی دی۔ایوب
خاور،قیصرمنور،خالدمعین،فیض عالم بابر،جلیس سلالسل،عقیل
عباس جعفری،ڈاکٹررئوف پاریکھ،نعمان الحق،مبین مرزا،سعید
آغا،جاذب ضیائی،احمد سعید فیض آبادی،اے خیام،یاور امان،
خورشید احمر،سیف الرحمن بلگرامی،نقاش کاظمی،فرحت پروین،
فاطمہ حسن،غزل انصاری،خواجہ قطب الدین،سحرانصاری،عنبرین
حسیب عنبر،رضوان صدیقی،شبیر نازش وغیرہ سے ملاقات رہی
‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

Re: aRTS cOUNCIL kARACHI عالمی اردو کانفرنس کا اختتامیہ

Post by sajhashmi »

چوتھی عالمی اردو کانفرنس آرٹس کونسل میں اختتام پذیر ہوئی۔ڈاکٹرجمیل جالبی،ڈاکٹرجمیل الدین عالی،ڈاکٹر شمیم حنفی،ڈاکٹر اسلم فرخی، کشور ناھید،انتظار حسین،پروفیسر سحر انصاری،قاضی افضال حسین لکھنئو اور دیگر مندوبین کی اردو کے بین الاقوامی شاعر علامہ اقبال پر مجلس مذاکرہ اکیسویں صدی کا شاعر اقبال اور
ذرائع ابلاغ ہم عصر رجحانات اور مسائل پر دو الگ اجلاس میں گفتگو کے ساتھ ہی ادبی تقریبات کا اختتام ہوا
ازاں بعد محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے آرٹس کونسل کراچی کی مجلس منتظمہ کے چوتھی بار اردو
کی عالمی کانفرنس کے بہترین اقدامات ،انتظامات اور انعقاد پرپروفیسر اعجاز فاروقی اور احمد شاہ سمیت ہر
ذمہ دار و معاون کی خدمات کو سراہا۔اردو لغت بورڈ کے سابق مدیر جناب لیاقت علی عاصم،ڈی جے کالج کے
استادوشاعر ضیاء شاہد،فری لانسر سیدانورجاویدہاشمی،شاعر سہیل اخترہاشمی،سجاد ہاشمی،سعید آغا،جاذب
ضیائی نے بذاتہ مذکورہ افراد کو مبارک باد پیش کی ۔٤رپورٹ:سیدانورجاویدہاشمی ،فری لانسر
Post Reply