بزم ِ شمیم ِ ادب کی ایک سو چالیسویں نشست

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

بزم ِ شمیم ِ ادب کی ایک سو چالیسویں نشست

Post by sajhashmi »

رپورٹ:سیدانورجاویدہاشمی ،فری لانسر
بزم ِ شمیم ِ ادب کی ایک سو چالیسویں نشست
مشاعرے کی صدارت پروفیسر منظرایوبی نے کی مہمان خصوصی رفیع الدین راز
اور مہمان اعزازی ڈاکٹر انیس الحق انیس تھے،نظامت نور الدین نور نے کی۔
جمعہ ٢٥ نومبر ٢٠١١ء کی شب مدینتہ العلم ہائی اسکول سیکٹر٤ میں ماہانہ منعقد
ہونے والے مشاعرے کی ابتداء محمود خاں غازی بھوپالی نے تلاوت کلام مجید اور
تفسیر سے کی۔نذرانہ ء نعت عبدالجبار اثر نے پیش کیا۔شمیم الرحمان قدوائی،صغیر حقی،
مشتاق احمدمشتاق،شہزاد دیسنوی،عمار اقبال،جمال احمد جمال،فخراللہ شاد،عبدالجبار اثر،
عبدالمجید محور،پروفیسرضیاء شاہد،سجاد ہاشمی،سیدفیاض علی،انورجاویدہاشمی،فہمیدہ
مقبول،ذکی عثمانی اور مسند نشینان نے اپنا کلام نذرِ سامعین کیا۔اس موقعے پر صدر ِمحفل
پروفیسر منظرایوبی نے بزمِ شمیم ادب کی ١٤٠ ایک سو چالیسویں نشست کے انعقاد پر
شمیم الرحمان قدوائی،وحیدقریشی،نورالدین نور کی دیرینہ خدمات،لگن اور حوصلے کی
تعریف کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی اور اپنے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ پلاٹینم ٧٥ویں اور ڈائمنڈ ١٠٠ویں نشست کی صدارت بھی منظر ایوبی
صاحب نے کی تھی جبکہ ماہانہ نشستوں کی صدارت زیادہ تر اعجاز رحمانی نے کی
اور ان کے بیرون ِملک ہونے کی صورت میں ذکی عثمانی،آصف رضارضوی،عارف
منصور،قمروارثی وغیرہ کو منصب صدارت پر فائز کیا جاتا رہا ۔
آخر میں شریک محفل حاضرین و شعراء کو وحیدقریشی صاحب نے عشائیہ بھی دیا۔
Post Reply