د ر ا ک ا د بی تنظیم کی ماہانہ نشستوں کا سلسلہ

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

د ر ا ک ا د بی تنظیم کی ماہانہ نشستوں کا سلسلہ

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam:

د ر ا ک ا د بی تنظیم کی ماہانہ نشستوں کا سلسلہ
ہفتہ ٢٦ نومبر ٢٠١١ء کی شب ستر٧٠ویں تنقیدی نشست کی صدارت زاہد حسین نے اور شعری نشست
کی صدارت انور جاوید ہاشمی نے کی،حجاب عباسی مہمان خصوصی جبکہ
شیخوپورہ سے آئے ہوئے مہمان شاعر اظہر عباس مہمانِ اعزازی تھے۔نظامت کا فریضہ
دراک کے کنوینر سلمان صدیقی نےسر انجام دیا۔آفتاب مضطر کی غزل بغیر نام کے یامین اختر
نے پڑھ کر سنائی جس پر صدر،مہمان خصوصی،شبیر نازش،م۔م۔مغل،انورجاویدہاشمی،توقیر تقی،
رفیع الدین راز،احمد سعید فیض آبادی،ڈاکٹرحامد مظہر،آفتاب مضطر،عظیم حیدرسید نے اظہار ِ خیال
کرتے ہوئے اس کی خوبیاں و خامیاں بیان کیں۔ازاں بعد شعری نشست کی صدارت انورجاویدہاشمی
نے کی سلمان صدیقی،اختررضا،محمد علی سوز،شبیر نازش، م۔م۔مغل،عظیم حیدرسید،تزئین راز زیدی،
زاراجنید،توقیر تقی،یامین اختر،رفیع الدین راز،ضیا شاہد،اظہر عباس اور حجاب عباسی نے سامعین و
حاضرین جن میں رئوف نیازی،نورالہدیٰ سید،امین الدین،عظیم انصاری وغیرہ شامل ہیں ،کو اپنے کلام
سے نوازا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[/color][/b]
[/color][/b]
Post Reply