سبق ِ اُ ر د و گوپی گنج، بھدوئی

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

سبق ِ اُ ر د و گوپی گنج، بھدوئی

Post by sajhashmi »

سبق ِ اُ ر د و گوپی گنج، بھدوئی

دانش الہٰ آبادی صاحب کی عنایت اور کرم نوازی بے پایاں کا دلی طور پر شکریہ اداکرنا ہے
جنہوں نے اردو لغت بورڈ کراچی کے پتے پر ہمیں شمارہ ٢٧ جولائی ،اگست ٢٠١١ء مرحمت فرمایا
گوپی چند نارنگ کا جشن ٹیکساس میں منایا گیا ،امریکی شاعر میکس بروس کو پہلا نارنگ ایوارڈ
دیے جانے کی رپورٹ اور تصاویر جن میں ممتاز دانش ور ڈاکٹرتقی عابدی بھی جلوہ گر ہیں جب کہ
اوپر کی تصویر میں شریمتی کرن والیہ وزیر دہلی سرکار اور وائس چیئرمین دہلی اردواکادمی سے
گوپی چند نارنگ بہادرشاہ ظفرایوارڈ وصول کررہے ہیں۔اردوزبان و ادب کی ترویج و ترسیل میں ماہ
نامہ سبق اردو بھدوہی جس انداز سے اپنا کردار اداکررہا ہے وہ لائق ستائش ہے۔ احمد مشتاق،حامدی
کاشمیری،انتظار حسین جن سے حالیہ چوتھی عالمی اردو کانفرنس کراچی میں مسلسل ملاقاتیں
رہیں،توصیف تبسم،فہمیدہ ریاض جن کی کتاب سب لعل و گہر پر عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کی
گئی،عذراعباس یہ بھی موجود رہیں،نورشاہ،ملک زادہ جاوید نوئیڈا،ڈاکٹرمولا بخش،علقہ شبلی ،محمد
سالم،عباس خان کا گوشہ،غلام مرتصیٰ راہی،جاوید انور ہائے مرحوم ہوگئے کی غزل،اشتیاق سعید،
رئیس الدین رئیس،عاصم شہنواز شبلی،اوردیگر اہل قلم،مشاہیر لکھنے والوں کی نگارشات اور
تخلیقات شامل اشاعت ہیں،ڈاکٹروسیم بیگم کا تبصرہ کاغذ آتش زدوہ گوپی چند نارنگ،علی احمد فاطمی
اور کرشن کمار طور کی کتب پر تبصرے۔۔اخبار اردو خاصا مطالعے کا مواد موجود ہے۔
اس کو رسید سمجھ لیں یا ہماری ستائش اور جہاں میں ہے تیرافسانہ میں شامل بھی کرلیں۔شکریہ
سیدانورجاویدہاشمی شریک مرتب اعزازی سہ ماہی تذکرہ کراچی،ماڈریٹر اردو دنیا ڈاٹ نیٹ فورم
Post Reply