انجمن بہار ادب کا سالانہ مشاعرہ بیاد بہار کوٹی مرحوم

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

انجمن بہار ادب کا سالانہ مشاعرہ بیاد بہار کوٹی مرحوم

Post by sajhashmi »

Anjuman Bahar e Adab ka Terhahi Mushaiera houa
انجمن بہار ادب کا سالانہ مشاعرہ بیاد بہار کوٹی مرحوم

کراچی. جانشین بہار کوٹی اُستاد نصیر اللہ خاں نصیر کوٹی کی قائم کردہ
انجمن بہار ادب کی ماہانہ شعری نشستیں تواتر سے 1972ء سے جاری
ہیں 21 فروری 1971 ء کو پروفیسر محمودالحسن بہار کوٹی کا انتقال
ہوا تھا ان کے شاگردوں شفیق کوٹی،وقار صدیقی،نصیر کوٹی،سراج
اعظمی وغیرہ نے انجمن بہار ادب کو زندہ و سرگرم رکھا. آج شب ان
کی برسی کے حوالے سے مصرع طرح
دشوار کس قد ر ہے و فا کا مقا م بھی
پر منعقدہ سالانہ یادگاری مشاعرہ معروف شاعر ماجد خلیل کی صدارت
میں ہوا جس کے مہمان خصوصی مسی ساگا کنیڈاسے آئے ہوئے شاعر
ومعلیم پروفیسر رحمان خاور مہمانان اعزازی ذکی عثمانی،سید آصف
رضا رضوی،جمال احمد جمال اور انیس جعفری تھے. مشتاق احمد مشتاق
نے تلاوت کی ان کے بعد پروفیسر رحمان خاور نے نعتیہ اشعار پیش
کیے ان کے شاگرد افضل شاہ نے ریاض سعودی عرب سے فون پر اپنی
طرحی غزل سنائی جسے پسندکیا.ارتضیٰ گوہر،مشتاق احمد مشتاق،نورشاہجہانپوری،
زاہد علی سید ،شبینہ گل انصاری،حامد علی سید،نشاط غوری،عارف زیبانئ،اختر
انجم،صدیق راز،مسعودعالم،ّعاصی سلطانی،عبدالجبار اثر،علی اوسط
جعفری،عبدالمجید محور،ڈاکٹر مظہر حامد،انورجاویدہاشمی اور مسند
نشینان نے طرحی غزلیں پیش کیں.شرکائ محفل نے نصیر کوٹی کو
کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارک باد دی.ڈنر کا معقول انتظام تھ
Post Reply