نعت حبیب مصطفی ﷺ
ہے اہتمامِ بزم غلامان ِ مصطفی
ہم د ل سے کر رہے ہیں بیاں شانِ مصطفی
ویرانیاں ہیں اُن کا مقدّر بنی ہوئی
جس دل میں ہے نہ الفت و ارمانِ مصطفی
سب کچھ لُٹا کے مومنو ، آقا کے نام پر
کچھ کچھ نصیب ہوتا ہے عرفانِ مصطفی
معراج ِ مومنین ہے معراج آپﷺ کی
امّت کی شان بڑھ گئی اے شانِ مصطفی
سنّت سے دور رہ کے میاں اپنے آپ کو
کس منہ سے کہہ رہے ہو غلامانِ مصطفی
اس کے سوا نجات کہیں اور ہے نہیں
مہتاب بڑھ کے تھام لو دامان ِ مصطفی
*مہتاب قدر*
Mahtab Qadr
ہے اہتمامِ بزم غلامان ِ مصطفی
ہم د ل سے کر رہے ہیں بیاں شانِ مصطفی
ویرانیاں ہیں اُن کا مقدّر بنی ہوئی
جس دل میں ہے نہ الفت و ارمانِ مصطفی
سب کچھ لُٹا کے مومنو ، آقا کے نام پر
کچھ کچھ نصیب ہوتا ہے عرفانِ مصطفی
معراج ِ مومنین ہے معراج آپﷺ کی
امّت کی شان بڑھ گئی اے شانِ مصطفی
سنّت سے دور رہ کے میاں اپنے آپ کو
کس منہ سے کہہ رہے ہو غلامانِ مصطفی
اس کے سوا نجات کہیں اور ہے نہیں
مہتاب بڑھ کے تھام لو دامان ِ مصطفی
*مہتاب قدر*
Mahtab Qadr