قیصر سلیم انتقال کرگئے

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

قیصر سلیم انتقال کرگئے

Post by sajhashmi »


قیصر سلیم انتقال کرگئ
:inna:
کراچی۔ادبی ڈیسک:معروف ادبی شخصیت تیس سے زائد کہانیوں،ناولز،ترجمہ شدہ اور تحقیقی کتاب بہار دانش (پروف انورجاویدہاشمی) کے مصنف،مولف مترجم قیصر سلیم صاحب اسّی ۸۰ برس کی عمر میں آج صبح نارتھ کراچی میں بعارضہ سرطان انتقال کرگئے وہ چند روز قبل لیاقت نیشنل ہسپتال میں بھی داخل کیے گئے تھے۔اکیسویں صدی کا چنگیز خان،انیتا ڈیسائی کا ناول دوپہر یا دھوپ کے سنگ،بغداد جل رہا ہے،بغداد خاموش نہیں ہے،نیا نگر بسالیا امریکا جیسا میں نے دیکھا میں نے جان،مرد صحرائی سفرنامہ لیبیا،کلیات تیسرا آدم آخری کتاب جنوری ۲۰۱۳ٗ میں عالمی رنگ ادب پبلی کیشنز سے شائع ہوئی۔ مجلس احباب ملت کے دیرینہ رکن سہ ماہی افسانہ کے مدیر پیش رفت کے سرپرست مدیر قیصر سلیم کے سانحہ ارتحال پر معروف اہل قلم پروفیسر علی حیدرملک،اے خیام،احمد زین الدین مدیر روشنائی،صدیق فتح پوری،ابن عظیم فاطمی،خلیل احمد خلیل ایڈوکیٹ،احتشام انور،انورجاویدہاشمی،یاور امان،خواجہ منظر حسن منظر اور دیگر نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل و عیال سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ اُن کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ۸ مارچ کو جامع مسجد باب الاسلام میں ادا کی جائے گی اور سیون ڈی محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔

:inna:
User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Re: قیصر سلیم انتقال کرگئے

Post by sbashwar »

:inna:
سالم احمد باشوار
Post Reply