02nd Aprilشام اعزاز محمد احمد سبزواری تکریم پذیرائی

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

02nd Aprilشام اعزاز محمد احمد سبزواری تکریم پذیرائی

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:

تحریک نفاذ اردو پاکستان کی ۹۸ویں شام اردو موسوم بہ شام اعزاز محمد احمد سبزواری
تکریم پذیرائی سماعت گاہ ناظم آباد کراچی میں زیرصدارت ڈاکٹر سید مبین اختر سرپرست اعلا تحریک منعقد کی گئی۔ منگل دو اپریل کی شام اس تقریب کا پہلا حصہ نو منتخب عہدے داران تحریک کا تعارف اور ان سے مہمان اعزاز کا حلف لیا جانا پر مشتمل تھا دوسرے حصے میں سرشار صدیقی،میر واصف علی،مسعود احمد برکاتی،اویس ادیب انصاری،مجاہد محمود برکاتی، فرزند محمد احمد شاہد سبزواری،جمال احمد جمال،آسی سلطانی،منظر عارفی،انور جاوید ہاشمی نے خراج تحسین اور تہنیتی کلمات پیش کیے۔ڈاکٹر سید مبین اختر اور مجاہد محمود برکاتی نے تحریک کی جانب سے،نفاذ اردو کی جانب سے محمد یاسین،بزم سائنی ادب کی جانب سے نائلہ حنا،نظم کائنات کی مدیر پروفیسر شاہین حبیب،حرافائونڈیشن کے سید وجاہت اللہ،جمعیت الفلاح کے شمس الدین خالد،عالمی اردو مرکز جدہ کے نمایندہ کراچی سیدانورجاویدہاشمی،محترمہ عطیہ موہانی وغیرہ نے صاحب اعزاز کو گل دستے جبکہ جامعہ کراچی کے سابق استاد غنی الاکرم سبزواری،جہانگیر خاں
نے کتب کے تحفے پیش کیے۔ محمد احمد سبزواری نے اپنی صد سالہ زندگی کے واقعات اور اردو میں میٹرک تا ایم اے حصول تعلیم و اسناد کا ذکر فخر سے کرنے سے قبل اللہ رحمان و رحیم کا شکر اداکیا جس نے انھیں بہ ہوش و حواس بغیر کسی سہارے کے چلنے پھرنے،لکھنے پڑھنے کا اہل بنائے رکھا اور ایک صدی عمر گزارنے کا حوصلہ بخشا۔ تقریب میں افسانہ نگار،صحافی،مدیران جرائد،شعرا میں نجیب عمر،سید نسیم احمد شاہ،علی الدین،مہتاب عالم،جلیس سلاسل،آفتاب احمد،صدیق راز،انیس جعفری اور احسان الحق بھی شریک رہے۔ (سیدانورجاویدہاشمی


:allah_hafiz:
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2218
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Re: 02nd Aprilشام اعزاز محمد احمد سبزواری تکریم پذیرائی

Post by Tanwir Phool »

:bismillah:
:walikum:
Bahut bahut Shukriyaa Bhai Hashmi Sb.
Sab ko Salaam kahi'ey aur du'aaoN maiN yaad rakhi'ey
:jazax: :fiamaan:
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply