کراچی /جدہ ادبی سرگرمیوں کی روداد۔سیدانورجاویدہاشمی

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

کراچی /جدہ ادبی سرگرمیوں کی روداد۔سیدانورجاویدہاشمی

Post by sajhashmi »

:bismillah: :salaam2:
سید انورجاویدہاشمی،فری لانس کراچی
ناظرین اردو جہاں اور احباب کی خدمت میں آداب اور عید کی تاخیرسے مبارک باد
کراچی جہاں ایک طرف ہنگامہ آرائیوں،خودکش حملوں،لوٹ مارڈاکہ زنی اوردیگرحادثات کی زد میں آیا ہوا ہے وہیں کراچی کے دانش وراہل قلم،شعراء و مصنفین امن و امان کی صورت حال برقرررکھنے،تہذیب ادب و مشاعرہ کی آب یاری اور نگہہ داشت کے ضمن میں اپنے قلمی،ذہنی و قلبی فرائض کی بجاآوری میں مشغول و مصروف نظرآتے ہیں۔ ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی سے عہدہ براء ہونے کے بعد عالمی شہرت کے حامل طنزومزاح کے شاعرچارکتابوں کے مصنف سیدخالدعرفان نیویارک/جدہ/مکہ مدینہ سے ہوتے ہوئے کراچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عیدمنانے آئے۔جب وہ جدہ پہنچے توعالمی اردومرکزکے صدراطہرعباسی نے اپنے گھرپرخالدعرفان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا جس میں مقامی شعرائے اردونے شرکت کی۔اردونیوزکے خطاط،مصوراورمعروف شاعرانورانصاری،مونانجمی،محسن علوی جدہ سے شوکت جمال مزاح کے شاعر ریاض سے،مہ جبیں غزل انصاری برطانیہ سے،سحرتاب رومانی دبئی سے،ڈاکٹرثروت زہراابوظہبی متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچے ہوئے ہیں۔ خالدعرفان کراچی آرٹس کونسل میں حلقہ ارباب ذوق کراچی کی تقریب ادب ستارہ میں مہمان خاص تھے۔انھوں نے نیویارک میں ادبی سرگرمیوں،اخبارات کی اشاعت،مشاعروں میں اصلی شعراء کی جگہ سُریلے گلے والے اورپاپولرقسم کے نیم شاعروں کی پسند کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے اپنا حمدیہ،نعتیہ اوربعدازاں طنزیہ مزاحیہ کلام سنایا۔خلیل احمدخلیل ایڈوکیٹ شاعرجہاد-سخن جو عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں جدہ پہنچے تھے ان کے اعزازمیں عالمی اردومرکز،دائرہ ادب اوردیگرتنظیموں کے اشتراک سے شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔وہاں انھوں نے اوربھارت کے پروفیسرخالدمحمودنے معروف صحافی،نمایندہ جنگ وشاعرشاہد نعیم خاں کی مرتبہ کتاب"دہشت گردی" کی رونمائی بھی کی جس میں اطہرعباسی وانورانصاری بھی شریک رہے۔خلیل احمدخلیل،انورجاویدہاشمی،پروفیسرشوکت اللہ جوہر،شہاب اقتدارقدر،سجادہاشمی،اقبال باری اوروسیم ساغرکوخالدعرفان نے اپنے گھردعوت افطاروعشائیہ میں مدعوکیا جہاں مختصرشعری نشست بھی ہوئی۔بزم سعیدکامنی عالمی مشاعرہ سعیدالظفرصدیقی کی قیام گاہ پر بیرون پاکستان سے آئے ہوئے شعراء کے ساتھ عیدملن کے حوالے سے منعقدکیا گیا۔قائداعظم اکیڈمی کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹرمعروف محقق،مصنف اور دومجموعوں بے دیارشام؛گمان گشت کے شاعرخواجہ رضی حیدرکی صدارت میں اس مشاعرے کے مہمان خصوصی کراچی یونی ورسٹی شعبہ اردوکے صدرنشین ،پس گرداب کے شاعرڈاکٹرشاداب احسانی اورمہمانان اعزازی میں انورانصاری،محسن علوی،مونانجمی،شوکت جمال،سحرتاب رومانی،مہ جبیں غزل انصاری تھے جب کہ مقامی شاعروں میں نیربن سوز،صابروسیم اورانورجاویدہاشمی سینئرشعراء کے ساتھ اخترسعیدی0جنگ0حجاب عباسی،ڈاکٹرنزھت عباسی،شاعرعلی شاعر،سلمان صدیقی،رشیدخاں رشید،محمد علی گوہراوربابرخان نیازینے بھی اپنا کلام نذرسامعین کیا۔کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی نے ابراہیم جلیس ہال{برسی ابراہیم جلیس ۲۵ اگست}میں خالدعرفان،مونا نجمی،ڈاکٹرثروت زہرااورمہ جبین غزل انصاری اور اسلام آباد سے آئے ہوئے شاعر مجموعہ خواب دان کے مصنف کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقادکیا کمیٹی کے سکریٹری صحافی و شاعر فاضل جمیلی نے مہمانوں کا تعارف کروایا،راشدنور،عنبرین حسیب عنبر،حجاب عباسی،نزہت عباسی،سلمان صدیقی،ڈاکٹرعبدالمختار،عظیم حیدرسید،شبیرنازش اورمہمان شعراء نے کلام سنایا۔اسی طرح بزم ناطق بدایونی کے بانی فیروزناطق خسرونے خالدعرفان،انورانصاری اوردیگرکے اعزاز میں شعری محفل کا انعقاد کیا۔ آرٹس کونسل کراچی میں جمعہ کی شب اختررضاسلیمی کے مجموعے رازدان کی تقریب پذیرائی میں اجراء کے مدیراحسن سلیم،اجمال کے مدیرعباس رضوی اوردیگرنے اظہارخیال کیا۔اتوارکی شام ڈاکٹرثروت زہراکے مجموعے کی تقریب رونمائی بھی کراچی آرٹس کونسل میں ہوگی۔۔۔روداد سیدانورجاویدہاشمی،فری لانسر،شریک مدیر اعزازی سہ ماہی تذکرہ کراچی ۲۴ اگست ۲۰۱۳ پاکستان
Post Reply