تنگ آچکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم

Moderator: sbashwar

Post Reply
nizamuddin
-
-
Posts: 164
Joined: Tue Mar 24, 2015 12:22 pm
Location: Karachi, Pakistan
Contact:

تنگ آچکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم

Post by nizamuddin »

تنگ آچکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
مایوسی مآل محبت نہ پوچھئے
اپنوں سے پیش آئے ہیں بیگانگی سے ہم
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امید
لو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم
ابھریں گے ایک بار ابھی دل کے ولولے
گو دب گئے ہیں بارِ غم زندگی سے ہم
گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے
پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم
اللہ رے قریب مشیت کہ آج تک
دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم
(ساحر لدھیانوی)

Image
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2176
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Re: تنگ آچکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم

Post by Tanwir Phool »

سبحان اللہ ، بہت خوب
اِس خوب صورت پیشکش کا بہت بہت شکریہ نظام الدین صاحب
خوش رہئے ۔ والسلام ، تنویرپھول
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply