تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

Moderator: sbashwar

Post Reply
nizamuddin
-
-
Posts: 164
Joined: Tue Mar 24, 2015 12:22 pm
Location: Karachi, Pakistan
Contact:

تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

Post by nizamuddin »

تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی
آنکھ کہتی ہے ترے دل میں طلب ہے کوئی
آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں
تیری ہستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی
گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا
اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی
لیے جاتی ہیں کسی دھیان کی لہریں ناصر
دور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی
(ناصر کاظمی)
Image
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2216
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Re: تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

Post by Tanwir Phool »

اِس دلکش پیشکش کا بہت بہت شکریہ
نظام الدین صاحب ، خوش رہئے
والسلام ، تنویرپھول
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply