محفل مشاعرہ و شام غزل
-
- -
- Posts: 1258
- Joined: Sun Feb 12, 2006 1:40 pm
- Location: London, England
- Contact:
محفل مشاعرہ و شام غزل
مشاعرہ اور شام غزل ،گزشتہ ہفتہ لندن کر مضافات میں سرے کاؤنٹی کے ایک خوبصورت شہر ووکنگ میں ہمنوا اور محفل فکر و فن کے مشترکہ تعاون سے محفل مشاعرہ اور شام غزل کی ایک انتہائی پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ،جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں جن میں شاعر، ادیب ،دانشور، فنکار اور اچھے ذوق سماعت کے مالک سامعین کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھرپور نمائندگی تھی، پروگرام کا پہلا حصّہ مشاعرہ پر مشتمل تھا ، جس کی نظامت ہمنوا کے کو آرڈینیٹر اور محفل فکر و فن کے بانی ممبر کونسلر راجہ محمّد الیاس کے سپرد کی گئی ،آپ نے سوره آل عمران سے کروائی کا آغاز کیا اس کے بعد لندن سے آ ئے ہوے شاعر محمود علی نے ہدیہ نعت پیش کیا اس کے بعد مشاعرہ کا آغاز ہوا مہما نان خصوصی میں پاکستان سے محترمہ نیلما درانی ،لندن سے مظفر احمد مظفر ،احسان شا ہد سلطان صابری شامل تھے ، دیگر شعرا میں آمر امیر , وقار اقبال ، رانا ساجد, رانا رازق خان اور ووکنگ کی شاعرہ مسرت صاحبہ شامل تمام شعرا نے خوب داد حاصل کی آخر میں نیلما صاحبہ نے اپنی مشہور غزل اداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی تو سیکھے پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اس کے بعد صدر مشاعرہ جناب ایوب اولیا نے اپنے کلام سے محفل کو خوب گرما یا آخر میں کونسلر جناب راجہ محمد الیاس صاحب نے محفل کے اغراض و مقا صد پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اذان بعد پروگرام کے دوسرے حصہ میں لو ٹن سے تشریف لاۓ ھوۓ فنکار خالد مرزا نے اپنے استاد جناب نعیم سلہریا کے ساتھ مل کار اپنے فن کا مظاہرہ کیا محفل رات گئے تک جاری رہی ۔
- Attachments
-
- IMG-20160131-WA0009.jpg (170.49 KiB) Viewed 2123 times
-
- IMG-20160131-WA0003.jpg (123.23 KiB) Viewed 2123 times
-
- IMG-20160131-WA0010.jpg (185.34 KiB) Viewed 2121 times
-
- -
- Posts: 1258
- Joined: Sun Feb 12, 2006 1:40 pm
- Location: London, England
- Contact:
Re: محفل مشاعرہ و شام غزل
محفل مشاعرہ
دائیں سے، مقبول شاعر احساں شاہد ،مظفر احمد مظفر کونسلر براۓ ووکنگ سرے کاؤ نٹی راجہ محمد الیاس اور پاکستان سے نیلما درانی ہمنوا یو کے اور محفل فکر و فن کی مشترکہ تقریب میں رونق افروز ھیں ۔
دائیں سے، مقبول شاعر احساں شاہد ،مظفر احمد مظفر کونسلر براۓ ووکنگ سرے کاؤ نٹی راجہ محمد الیاس اور پاکستان سے نیلما درانی ہمنوا یو کے اور محفل فکر و فن کی مشترکہ تقریب میں رونق افروز ھیں ۔
- Attachments
-
- DSC_0684.JPG (3.61 MiB) Viewed 2116 times
-
- IMG_20160130_213329.jpg (277.95 KiB) Viewed 2115 times
-
- IMG_20160130_212550.jpg (293.2 KiB) Viewed 2114 times