غالب اکیڈمی نئی دہلی میں ماہانہ ادبی نشست کا اہتمام

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

غالب اکیڈمی نئی دہلی میں ماہانہ ادبی نشست کا اہتمام

Post by aabarqi »

غالب اکیڈمی نئی دہلی میں ماہانہ ادبی نشست کا اہتمام

گزشتہ روز غالب اکیڈمی،نئی دہلی میں ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جناب ڈاکٹر جی آر کنول نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کہا کہ اس نشست میں آکر بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔عید کے تعلق سے لوگوں نے اپنے اشعار پیش کئے۔عرفی غالب کے معنوی استاد تھے انھوں نے عید پر اشعار کہے ہیں۔نشست میں انجم عثمانی نے اپنا افسانہ مٹی پیش کیا،جسے لوگوں نے پسند کیا۔ شعیب رضا فاطمی نے اس پر اظہار خیال کیا۔نشست میں موجود شعرا نے اپنے اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔ منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
جو میرے پاس ہے یارب مکان تیرا ہے

زمین تیری ہے یہ آسمان تیرا ہے

جی آر کنول
ہر چند خموش نے نہیں ہے

بن تیرے مگر وہ لے نہیں ہے

نسیم عباسی
میری بستی میں مستانے بہت ہیں

یہاں اسکول کم تھانے بہت ہیں

فاروق ارگلی
ہم کو خوشی کے معنوی لعل و گہر ملے

جب ہم ہلالِ عید سے اہل نظر ملے

متین امروہوی
لپٹ کے نیند سے سوئے تو جانا

تھکن زادوں کا بس یہ ہے ٹھکانہ

شعیب رضا فاطمی
اپنی بستی میں جہاں جاؤں وہاں بولتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ سناٹا کہاں بولتا ہے

ارشد ندیم
میں اکثر ذکر کرتا ہوں جب اس سے اس کے وعدے کا

سیاست داں یہ کہتا ہے سیاست میں یہ چلتا ہے

احمد علی برقی اعظمی
کوئی تعویذ لگتا ہے نہ کچھ تدبیر چلتی ہے

فلک نے ہی یہ کس کا جب مقدر باندھ رکھا ہو

معین شاداب
چمک رہے ہیں ستارے انہیں کی مٹھی میں

ہر ایک موڑ پہ رستے بدلنے والے لوگ

ایم آر قاسمی علیگ
ہماری ٹھوکروں کی زد میں تاج وتختِ سلطانی

ہماے حوصلے امید کی گودی میں پلتے ہیں

شفا کجگاؤنوی
جس کا انجام ہی فنا ہونا

ایسی دنیا کا کیا کرے کوئی

رؤف رامش
اے دریا دیکھ تو لیتا کی ٹکرانا کہاں ہے

میری اس تشنگی کا تم پہ پیمانہ کہاں ہے

منوج شاشوت
آدمی کو چاہیے انسانیت کی پیروی

رسم الفت کو ملے جس سے روانی اور کچھ

سمیر دہلوی
سارے جہاں کی خاطر ہم امن چاہتے ہیں

سب کی اماں کی خاطر ہم امن چاہتے ہیں

سرفراز احمد فراز
کوئی فریاد تیرے دل میں دبی ہو جیسے

تونے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

عزیزہ مرزا
اب نہ اتنا زیادہ پریشان کیجیے

دل سے دل کو مہمان کیجیے

پشپا سنگھ
آخر میں سکریٹری کے شکریہ کے ساتھ میٹنگ ختم ہوئی۔



[/size][/color]
Attachments
Group Photo Nashist Ghalib Academy New Delhi 8th June 2019.jpg
Group Photo Nashist Ghalib Academy New Delhi 8th June 2019.jpg (109.31 KiB) Viewed 1510 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply