آپ کی ہے بادشاہی اور اجارہ آپ کا

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

آپ کی ہے بادشاہی اور اجارہ آپ کا

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک سال قبل لکھا کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے آپ احباب اپنی محبتوں سے نوازیں گے

عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی ہے بادشاہی اور اجارہ آپ کا
چِت بھی میری پَٹ بھی میری انٹا میرے باپ کا

کیوں دبے پاؤں چلے آتے ہیں بلی کی طرح
کان میں کھٹکا نہیں قدموں کی بالکل چاپ کا

آگے سے کُرتا اٹھا ہے پیچھے سے لٹکا ہوا
کچھ چھپائے کچھ دکھائے سلسلہ یوں ماپ کا

تک دِھنا دِھن تک دِھنا دِھن پر تھرکتے ہیں بدن
ہر طرف ہے شور و غوغا طبلے والی تھاپ کا

تھا ہماری خامشی نے آپ کو یارا دیا
جو رعونت سے بھرا لہجہ ہے ہر پل آپ کا

بدتمیزی کا تعیّن بھی کرو قائم خیالؔ
ترش رو کڑوا سخن اور بدمزاجی چھاپ کا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی محبتوں کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
یارا.jpg
یارا.jpg (37.76 KiB) Viewed 125 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply