بزمِ ارباب سخن شکاگو کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان آنلاین ادبی محفل و زندہ دلان مشاعرے کا انعقاد

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

بزمِ ارباب سخن شکاگو کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان آنلاین ادبی محفل و زندہ دلان مشاعرے کا انعقاد

Post by aabarqi »


بزمِ ارباب سخن شکاگو کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان آنلاین ادبی محفل و زندہ دلان مشاعرے کا انعقاد
بزم ارباب سخن شکاگو کے زیر اہتمام ادبی محفل اور زندہ دلان مشاعرہ بروز ہفتہ ۱۸ جولائی ۲۰۲۰ بوقت دوپہر ۱۲ بجے شکاگو ٹائم منعقد ہوا۔
ڈاکٹر افضال الرحمن افسر کی تلاوتِ قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔بزم ارباب سخن شکاگو اور اس کے منتظمین کے تعارف کے بعد ادبی محفل ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر سید تقی عابدی نے فرمائی۔ اس محفل میں اردو ادب میں طنز و مزاح پر تحقیقی اور تاریخی گفتگو ہوئی جس میں پروفیسر سرور قریشی، سید حشمت سہیل اور صدرِ محفل ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اپنے مضامین اور گفتگو پیش کی۔
ادبی محفل اور زندہ دلان مشاعرہ کی صدارت نامور ادیب ڈاکتر تقی عابدی نے فرمائی اور جناب ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، نئی دہلی اور ڈاکٹر عبدالرحمن عبدمہمان خصوصی تھے اور سید حشمت سہیل صاحب نے نظامت فرمائی۔ جن شعرا نے شکاگو سے شرکت کی ان کے اسمائے گرامی ہیں ولی الدین، غوثیہ سلطانہ،ڈاکٹر افضال الرحمن افسرؔ،عابدرشیدؔ،سید حشمت سہیلؔ، پروفیسر احمد عبدالحکیم، ڈاکٹر منیرالزماں منیرؔ، اور ڈاکٹر توفیق انصاری احمد۔ نیویارک سے ڈاکٹرعبدالرحمن عبداور وکیل انصاری۔ڈاکٹر سید تقی عابدی کا تعلق کینیڈا سے ہے۔
انڈیا سے داکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی، فرید سحر، ناصرفیروزآبادی،رئیس عازم حیدری۔ عاصم پیرزادہ، نشترؔ امروہوی، ڈاکٹر ممتاز پیر بھائی، شایدعدلی، جگجیون لال استھانہ سحر صاحب آنلاین شریک بزم تھے۔
ڈاکٹر افضال الرحمن افسر اورمنتظمین ارباب سخن شکاگو کی انتھک محنت نے اس ادبی اور شعری محفل کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ادبی محفل اور زندہ دلان مشاعرہ کہ ترتیب، تقاریر اور شعرائے کرام کو عمدگی کی ساتھ زوم پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۔ٹکنیکل معاملات اور مشاعرے کی نظامت کو بحسن وخوبی سنبھالا گیا۔
کورونا وبا کے باعث جہاں لائیو مشاعرے اور محفلیں منعقد کرنا ابھی ناممکن ہے ارباب سخن شکاگو کے آنلاین پروگرام نے ادبی دنیا کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ ادبی محفل اور زندہ دلان مشاعرہ اے آر افسرفیس بک پر براہ راست نشر کیا گیااور ہزاروں کی تعداد میں ادب اور مشاعرو کے شائقین نے اس پروگرام کو دیکھا اور پسند کیا۔ارباب سخن شکاگو ہر ماہ زوم پر اپنے ادبی پروگرا م اور مشاعرے منعقد کررہی ہے۔ شرکت کے لئے ڈاکٹر افسر سے سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔afzshaikh1@gmail.com
6307156755
منظوم تاثرات
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ،نئی دہلی
تھی یہ بزمِ سخن بہت پُرکیف
جس میں برآئی سب کے دل کی مراد
ناظمِ بزم و اہلِ محفل کو
پیش کرتا ہوں میں مبارکباد
جتنے شعرا نے اس میں کی شرکت
سب کا عرضِ ہُنر ہے قابلِ داد
ہیں جو شعر و ادب کے خدمتگار
فضلِ حق سے رہیں ہمیشہ شاد

Attachments
Group Photo Of Poets.jpg
Group Photo Of Poets.jpg (461.59 KiB) Viewed 1400 times
Photo Mushaira Bazm e Adab Chicago.jpg
Photo Mushaira Bazm e Adab Chicago.jpg (107.94 KiB) Viewed 1400 times
Photo Of Poets.jpg
Photo Of Poets.jpg (87.6 KiB) Viewed 1400 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply