سیاہ ست کالا سچ

Aapus kii baat cheet aur shikwa shikayat
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 476
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

سیاہ ست کالا سچ

Post by ismail ajaz »

سیاہ ست
کالا سچ
صاحبان سیاہ فارسی کا لفظ ہے جس کے معانی اردو لغت میں سفید کی ضد، کالا ، بے روشنی، تاریک۔ بُرا، منحوس، زبوں، خراب ، باعثِ ننگ، شرمناک۔ ، گناہوں سے پُر، داغدار۔ ، کالے رنگ کے بچھو کی ایک قسم جو بہت زہریلا ہوتا ہے اور دم اُٹھا کر چلتا ہے۔ ، ہمارے وطن مملکتِ خدادادِ پاکستان میں ہندی بھاشا کے زیرِ اثر انگریز بہادر کی تعفن ذدہ باقیات پر فارسی کے سیاہ کا ست ہے جب کہ ست ہندی میں زور، بل، بوتا، شکتی، طاقت۔ کو کہتے ہیں یا پھر ہندی کے اس لفظ کو اردو میں صداقت، راستی، سچائی۔ کو کہتے ہیں ، اس کا مطلب ہے سیاہ ست کالا سچ
مطلب کالی سچائی جسے سیاہ ست کہتے ہیں 😃 لیکن اس سے بھی حیران کن بات پارلیمٹ ہے جہاں سیاہ ست دانوں کا جمگھٹا لگا رہتا ہے جن کی ٹرراہٹ پوری پارلیمنٹ میں گونجتی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ انگریزی زبان میں (A GROUP OFٖ FROGS) مطلب مینڈکوں کے گروپ کو آرمی کہتے ہیں جب کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مینڈک ڈسپلنڈ ہرگز نہیں ہوتے سب سے مشکل کام میںڈک تولنا ہوتا ہے ایک کو پکڑ کر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھو تو دوسرا چھلانگ مار دیتا ہے کود جاتا ہے اسے پکڑ کر لاؤ تو پہلا والا کود جاتا ہے تو ایسے میں مینڈک کیسے آرمی کہلائے جاسکتے ہیں ہے نا انگریزی ایک عجیب زبان جو ( UNDISCIPLINED FROGS) ( غیر منظم مینڈکوں ) کو آرمی ( Army ) کہتی ہے اور اس سے بھی عجیب بات دیکھیے کہ ہماری اسمبلیاں ہماری پالیمنٹ ( PARLIAMENT) میں ایک ہنگامہ آرائی کا سماں ہوتا ہے ایک بے ہنگم شور کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی ہر طرف سے مینڈکوں کا راگ مینڈکوں کی ٹرراہٹ سنائی دیتی ہے جب کہ اس پارلیمنٹ کو انگریزی میں
(A GROUP OF OWLS)
کہتے ہیں کیا خوب قلابے ملے ہیں گویا سیاہ ست دان الو ہوتے ہیں جو بلا ضرورت نہیں بولتے محاورۃ الو بولنے سے مراد خاموشی سنّاٹا لیا جاتا ہے مگر ہمارے الو تو خوب بولتے ہیں خود کو عقلمند سمجھتے ہیں مگر ساری دنیا الو کو بے وقوف کہتی ہے
جائیں تو جائیں کہاں ؟؟؟؟؟
گویا ہماری سرکار کو چلانے والی پارلیمنٹ میں الو بولتے ہیں
مائے نی میں کنوں آکھاں الواں دی سیاہ ست دا حال نی
بس اتنا ہی کہوں گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر شاخ پہ الو بٹھ گیا
برباد گستاں کرنے کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
😃 😃 😃 😃
طالبِ نظر
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
کالا سچ سیاہ ست.jpg
کالا سچ سیاہ ست.jpg (48.82 KiB) Viewed 1376 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply