آپ سا کوئی ہمیں چاہنے والا ملتا

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

آپ سا کوئی ہمیں چاہنے والا ملتا

Post by ismail ajaz »





قارئین کی خدمت میں خیالؔ کا آداب ایک سال پرانا کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی تجھ میں اگر کوئی اجالا ملتا
تیرے اطراف میں جینے کا حوالہ ملتا

تم نے تبدیلی کا کیا خوب لگایا نعرہ
مفلسوں کو نہیں کھانے کو نوالہ ملتا

نقل تاریخ میں جو کذب روایات ہوئیں
کچھ تو سچّائی کا ان میں بھی حوالہ ملتا

ڈوبنے والے کبھی ڈوب نہیں پاتے وہاں
ایک تنکے سے اگر ان کو سنبھالا ملتا

ہم بھی جی لیتے محبت کے نگر میں کچھ پل
آپ سا کوئی ہمیں چاہنے والا ملتا

خواب دکھلائے ہمیں شمس و قمر کے جگ نے
کاش تعبیر میں تھوڑا سا اجالا ملتا

سب یہاں آئینے ہاتھوں میں لیے رہتے ہیں
کوئی چہرے کو نہیں دیکھنے والا ملتا

آپ آکاش پہ اک چاند اگر ہوتے خیالؔ
آپ کے گرد اجالوں کا بھی ہالہ ملتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب نظر
اسماعیل اعجاز خیالؔ






Attachments
کوئی چہرے کو نہیں دیکھنے والا ملتا.jpg
کوئی چہرے کو نہیں دیکھنے والا ملتا.jpg (56.25 KiB) Viewed 67 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply