ترے افسُردہ ہونٹوں پر بڑی دلکش ہنسی ہوگی

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ترے افسُردہ ہونٹوں پر بڑی دلکش ہنسی ہوگی

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں ، چار سال پرانا کلام آپ سبھی چاہنے والوں کی نذر . اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بِنا جل کے کسی بِسمل کی بھی کیا زندگی ہو گی
نہیں جس زندگی میں بندگی شرمندگی ہو گی

بغاوت کرنے والو تم کو آخر کیوں نہیں معلوم
انہی کی ہو گی سر کوبی کہ جن میں سر کَشی ہو گی

جو تم مجھ کو نظر انداز کر کے یوں گزرتے ہو
تمہی بتلاؤ ایسے کس طرح مجھ کو خوشی ہو گی

طمع کی دوڑ میں احساس کی حد سے گزر جانا
خرد مندو ! کوئی کیا اس سے بڑھ کر خودکشی ہو گی

اجالا چاہیے تجھ کو اندھیروں سے نکل باہر
تو جتنا دور ہو گا روشنی سے تیرگی ہو گی

مرے ہی دشمنوں سے تو مراسم جوڑے رکھتا ہے
بتا ایسے میں تیری اور میری دوستی ہو گی ؟

اگر تُو زندگی کی تلخیوں کو بھول جائے گا
ترے افسُردہ ہونٹوں پر بڑی دلکش ہنسی ہوگی

کبھی سورج کی لو سے تُو اندھیروں کا مداوا کر
چراغوں سے خیال آخر کہاں تک روشنی ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ






Attachments
ترے افسُردہ ہونٹوں پر بڑی دلکش ہنسی ہوگی.jpg
ترے افسُردہ ہونٹوں پر بڑی دلکش ہنسی ہوگی.jpg (122.17 KiB) Viewed 134 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply