اندھیرا چھٹتا جائے گا تُو انتظار کر
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 430
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
اندھیرا چھٹتا جائے گا تُو انتظار کر
قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمجھ تجھے بھی آئے گا تُو انتظار کر
کہ وقت سب بتائے گا تُو انتظار کر
ہر ایک بات پر تجھے جو اختلاف ہے
وہ ختم ہوتا جائے گا تُو انتظار کر
اِدھر اُدھر کی بات پر یقین ہے تجھے
یقیں تُو ہم پہ لائے گا تُو انتظار کر
یوں دُور دُور رہتا ہے تُو ہم سے آج کل
تُو ہم سے دل لگائے گا تُو انتظار کر
دِکھائی دے رہا ہے جو تجھے وہ سچ نہیں
جو سچ ہے جان جائے گا تُو انتظار کر
تُو ہم پہ ہنس رہا ہے اپنا منہ جو کھول کر
تجھے سَمَے رلائے گا تُو انتظار کر
نئی سَحر اجالے اپنے ساتھ لائے گی
اندھیرا چھٹتا جائے گا تُو انتظار کر
خیالؔ نفرتیں بھلا کے زندگی تُو جی
زمانہ مُسکرائے گا تُو انتظار کر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- اندھیرا چھٹتا جائے گا انتظار کر.jpg (100.96 KiB) Viewed 126 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)